روشنی کا مسافر – ڈاکٹر نورالزمان رفیق

منشا قاضی حسب منشا

1

دنیا میں کچھ لوگ ایسے آتے ہیں جو اپنی ذات کو محض ایک فرد کی حد تک محدود نہیں رکھتے بلکہ اپنے وجود کو ایک روشنی، ایک امید، اور ایک تسلسل بنا دیتے ہیں۔ ڈاکٹر نورالزمان رفیق انہی نادر شخصیات میں سے ہیں، جو نہ صرف اپنے علم و فن سے دنیا کو روشن کرتے ہیں بلکہ اپنے دل کی وسعت اور ارادوں کی قوت سے زندگیوں کو بدلنے کا ہنر رکھتے ہیں۔ بڑی بڑی شخصیات کی ناموری کے پیچھے جس ہستی کا ہاتھ ہے وہ سب جانتے اور مانتے ہیں ۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہر امراض نسواں پروفیسر یاسمین خان تو برملا اعتراف کرتی ہیں کہ

میرا کمال میرا ہنر پوچھےے ہیں لوگ

اک باکمال شخص میری دسترس میں ہے

اور وہ شخصیت ڈاکٹر نور الزماں رفیق کی ہے اور
ان کی شخصیت کسی ایک شعبے تک محدود نہیں۔ وہ ایک ماہرِ صحتِ عامہ (Public Health Specialist) اور ایپی ڈیمولوجسٹ ہونے کے ساتھ ساتھ منشیات کے سدباب اور علاج کے حوالے سے ایک بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہر ہیں۔ Drugs (SUD) Prevention and Treatment میں ان کی مہارت صرف ایک پیشہ ورانہ ذمہ داری نہیں بلکہ ایک مشن ہے، جو انسانی وقار کی بحالی اور زندگی کی تجدید کے لیے وقف ہے۔
ڈاکٹر رفیق نے قومی و عالمی سطح پر بطور Master Trainer، Mental Health & Development Consultant اپنی خدمات پیش کیں۔ وہ Phoenix Foundation for Research and Development, Lahore کے سی ای او اور Safeway Rehabilitation Centre for Substance Use Disorders کے ڈائریکٹر ہیں، جہاں سینکڑوں زندگیاں ان کے علاج اور مشاورت سے بحال ہو چکی ہیں۔
ان کا سفر محض طب یا تحقیق تک محدود نہیں رہا۔ وہ UNODC کے ٹیکنیکل کنسلٹنٹ رہ چکے ہیں، اور Pakistan Living and Learning کے ڈائریکٹر کے طور پر ذہنی صحت کے فروغ کے لیے میدان میں سرگرم ہیں۔ اسی جذبے کے تحت وہ Vice President Lailmah Khan Foundation اور AAS Foundation کی قیادت میں بھی اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔
ان کی نگاہ میں انسانی خدمت کے ہر گوشے کی اہمیت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ Safeway Special Education & Day Care Center, Lahore اور Orion ABA Autism Rehabilitation Center کے ڈائریکٹر بھی ہیں، جہاں خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت، محض نصاب نہیں بلکہ محبت اور اعتماد کے ساتھ کی جاتی ہے۔
ڈاکٹر نور الزماں رفیق کی سماجی و فلاحی خدمات کی وسعت Goldies Care Foundation کے ایگزیکٹو سیکرٹری کے کردار سے لے کر Punjab Climate Action Network اور Door of Awareness کی ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت تک پھیلی ہوئی ہے۔ وہ نہ صرف صحت اور سماجی بہبود بلکہ ماحولیات کے تحفظ اور تعلیمی آگاہی جیسے شعبوں میں بھی ایک فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔
ان کی خدمت کا دائرہ بین الاقوامی ایوارڈز سے مزین ہے، جو ان کی محنت، خلوص اور پیشہ ورانہ کمال کا اعتراف ہیں۔ Rotary Club of Lahore South کے ماضی کے صدر کی حیثیت سے وہ خدمتِ انسانیت کے فلسفے کو عالمی معیار پر آگے بڑھا چکے ہیں۔
تحقیق اور علم کے فروغ کے لیے انہوں نے مختلف مقالے شائع کیے، علمی جرائد کے لیے بطور Abstracts Reviewer خدمات انجام دیں، اور مختلف جامعات میں بطور وزٹنگ فیکلٹی تدریس کی۔ ان کا ہر لیکچر محض تدریس نہیں بلکہ تجربے، تحقیق، اور انسانی ہمدردی کی ایک خوبصورت داستان ہوتا ہے۔
ڈاکٹر نورالزمان رفیق کی زندگی کا خلاصہ ایک ہی جملے میں کیا جا سکتا ہے کہ۔۔۔

وہ ایک ایسا چراغ ہیں جو خود جل کر دوسروں کو روشنی دیتا ہے، ایک ایسا درخت جو اپنے سائے میں تھکے ہوئے مسافروں کو سکون دیتا ہے، اور ایک ایسی صدا جو ہر اُس دل تک پہنچتی ہے جسے امید کی ضرورت ہو۔ وہ طلبا و طالبات کی تربیت پر تعلیم سے پہلے ریاضت کا درس دیتے ہیں ۔ ڈاکٹر نور الزماں رفیق کی رفاقت میں لطف و کرم کا حسین امتزاج پایا جاتا ہے ۔ میں نے آپ کے انکسار میں ہمیشہ افتخار تلاش کیا ہے ۔ میں نے سابق ڈسٹرکٹ گورنر شہزاد احمد ۔ عبدالحلیم ۔ صابر نظامی اور میجر انجم کی زبان سے نور الزماں رفیق کے محاسن بیان ہوتے اپنے کانوں سے سنے ہیں ۔ ڈاکٹر نور الزماں کی سماجی خدمات کے اعتراف میں راقم کو یہ اعزاز حاصل ہو رہا ہے ۔ میں آج اس خاموش قومی ہیرو کی خدمات پر خامہ فرسائی کا اعزاز حاصل کر رہا ہوں ۔

رکے تو چاند چلے تو ہواوں جیسا ہے

یہ شخص دھوپ میں چھاوں جیسا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.