اس نے پہلا قدم رکھا تو خوشی دیدنی تھی،
خوشی میں پورے محلے میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔
پہلا لفظ زبان پہ آیا،
تو بولنے کی خوشی میں جو اس نے پہلی فرمائش کی وہ فخر سے مہیا کر دی۔
جس سکول کی فرمائش کی،
وہ پوری کی۔
اعلیٰ تعلیم کے لیے جو یونیورسٹی منتخب کی،
خوشی خوشی داخلہ کروا دیا۔
ڈرائیونگ سیکھائی اور اپنی گاڑی لے دی۔
دوسو نے لاڈلی بیٹی کی ہر خواہش پوری کی۔۔۔۔
شادی کے لیے اپنی پسند کا شرعی حق استعمال کیا تو مردانگی آڑے آ گئ،
اور،
دوسو نے بیٹی کا گلا گھونٹ دیا۔