ڈونلڈ ٹرمپ کی جیل میں لی گئی تصویر پر جوبائیڈن کا ردعمل

228
فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا
فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا

امریکا کے صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جیل میں لی گئی تصویر پر ردعمل دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر جوبائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسکراتے ہوئے کہا کہ خوبصورت آدمی۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 2020 کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کے کیس میں باقاعدہ گرفتاری و رہائی ہوئی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے الیکشن مداخلت کیس میں خود کو فُلٹن کاونٹی جیل میں پیش کیا تھا جہاں امریکی تاریخ میں پہلی بار سابق صدر کی قیدیوں والی تصویر بنائی گئی جو بعد میں جاری کردی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.