کسی کرپٹ کا ساتھی نہیں ہوں،
نہ غلط کام کروں گا نہ ہی کسی کو غلط کام کرنے دوں گا،
کام میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا،
میں اپنے خبری متحرک رکھوں گا،
سب کی خبر رہے گی مجھے،
نئی پوسٹنگ کے پہلے دن بڑے صاحب کا لیکچر سب کی سانسیں روکنے کو کافی تھا۔۔۔۔
لیکچر ختم ہوا،
بڑے صاحب نے اپنے خاص بندے کو بلایا،
جسے پرانے دفتر سے بطور خاص ساتھ لائے تھے،
اس سے ہلکی آواز میں بولے،
دیکھو! اس پوسٹنگ کے دس لاکھ دیے ہیں،
اور تم جان لو کہ صرف ایک سال میں پورے کرنے ہیں۔