سو لفظوں کی کہانی حسین (ع) سب کے

شاہد کاظمی

3

ہم ایک حساس المیے کا شکار ہیں،
ایسا لگتا ہے ہم پیغامء کربلا مکمل طور پر بھلا چکے ہیں،
امام حسین علیہ السلام اور کربلا کی قربانی کو ایک فرقے کی جاگیر سمجھ لیا ہے،
ہادی کسی فرقے کی جاگیر تو نہیں ہوتا،
دوسو پریشانی میں تھا،
سنی العقیدہ،،،
گھر پہ پرچمء حسین (ع) لگایا تو سب نے اسے شیعہ ہونے کا طعنہ دے ڈالا۔
چوک میں پہنچے تو سبیل علی اصغر (ع) لگی ہوئی تھی،
دیکھتے ہی دوسو نم آنکھوں سے مسکرایا،
حسین (ع) واقعی کسی ایک فرقے یا مذہب کی جاگیر نہیں، وہ عزم سے بولا۔
سبیل کے منتظمین سکھ تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.