کیا کمال مہارت تھی،
پھرتیاں قابل دید،
ایسا لگتا ہے کہ یہ مشین اس کی جانی پہچانی ہے،
طیارے کی آنیاں جانیاں ایسی کہ دل دہل جائے،
ٹارگٹ کو ایسا نشانہ بنایا کہ سب تباہ کر ڈالا،
انڈین فضائیہ کے پائلٹ نے دشمن کا تیا پائنچہ ایسا کیا کہ اس کی گھگھی بندھ گئی۔۔۔
لرزہ طاری ہو گیا پل بھر میں،
گھن گرج سے لوگ سہم گئے،
نا صرف کامیابی سے مشن مکمل کیا،
بلکہ مقابلے پہ آنے والے تمام فائٹر جیٹس، تنہا زمیں بوس کر دیے۔۔۔
اور یہ،،،،
حقیقت نہیں بلکہ،
بالی ووڈ کی مشہور فلم کا سین ہے۔