پاکستان بھارتی دہشت گردی کے ثبوت سامنے لے آیا

آج کا اداریہ

3

پاکستان نے بھارتی جنگی جنون اور عسکری تیاریوں کو دیکھتے ہوئے اگلے چند گھنٹوں میں بھارت کی جانب سے کسی غیرذمہ دارانہ فوجی کارروائی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بھارتی دہشت گردی کے ثبوت پیش اور پہلگام ڈرامے کو ایک بار پھربے نقاب کیا ہے۔ وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان کے پاس مستند انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ اگلے 24-36 گھنٹوں میں پہلگام واقعہ سے جڑے بے بنیاد اور خود ساختہ الزامات کو بنیاد بنا کر بھارت، پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نےکہا ہے کہ پاکستان ، بھارت کا خطے میں جج، جیوری اور جلاد کا خود ساختہ کردار سختی سے مسترد کرتا ہے جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارتی دہشت گردی اور پہلگام ڈرامے کے شواہد بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعے کو 7 دن ہو گئے ہیں لیکن ابھی تک الزامات کے کوئی ثبوت نہیں پیش کیے گئے ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے بھارتی دہشت گردی کے ثبوت بھی پیش کیے جن پر آگے چل کر بات ہوگی یہاں آپ کے گوش گزار کرتے چلیں کہ بھارت کے اندر سے بھی پہلگام حملے کو مودی سرکار کا اپنا ڈرامہ قرار دیا گیا ہے ان آوازوں کو دبانے کیلیے گرفتاریوں اور دیگر حکومتی جبر کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تربیت یافتہ دہشت گرد عبدالمجی کے گھر سے بھارتی ساختہ ڈرون اور 10 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔جس کا ہینڈلر بھارت کا ایک فوجی ہے، اس ہینڈلر کی گرفتار ہونے والے دہشت گرد کی گفتگو بھی سامنے آئی ہے
انہوں نےکہا کہ جو دہشت گرد گرفتار کیا گیا ہے، اُس نے پاکستان میں دہشت گردی کی چار وارداتیں کی ہیں، گرفتار شخص کے موبائل فون سے بھارت میں ہوئی بات چیت پکڑی گئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہمارے پاس بھارت کے خلاف ناقابل تردید شواہد موجود ہیں، یہ آئی ای ڈیز ڈرون کے ذریعے بھیجی جاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بھارتی دہشت گردی کا صرف ایک ثبوت ہے، گرفتار دہشت گرد عبد المجید اکیلا نہیں تھا، اس کے ساتھ اور بھی لوگ ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق گرفتار دہشت گرد عبد المجید کو بھارتی فوج کی جانب سے قسطوں میں رقوم بھیجی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار دہشت گرد نے پنجاب اور آزاد کشمیر میں مختلف وارداتیں کیں، تمام ثبوت بتاتے ہیں کہ بھارت سرحد پار سے ریاستی دہشتگردی کر رہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی نے اس کمیونیکشن میں چار بھارتی آرمی افسران کی نشاندہی کی گئی ہے، ان بھارتی فوجی افسران میں میجر سندیپ ورما، صوبیدار سکھوندر، حوالدارامیت اور ایک سپاہی شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بھارتی ہینڈلر ان دہشتگردوں سے کہہ رہا ہے کہ پاکستان میں شہریوں کی لاشیں چاہئیں، بھارتی ہینڈلر ان دہشتگردوں سے کہتے ہیں کہ پاکستان میں کارروائی کرو تاکہ دنیا کو بتایا جائے کہ یہاں دہشتگردی ہے، بھارتی ہینڈلرز دہشتگردوں کو بم بنانے کے طریقے پر مشتمل ویڈیوز بھیجتے ہیں ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ میجر سندیپ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ بلوچستان سے لاہور تک دہشتگردی کررہے ہیں، ستمبر 24 کو سکھوندر نے برناکہ بھمبر میں بارودی مواد کی نشاندہی کی، دہشتگرد مجید نے برنالہ بھمبر سے بارودی مواد حاصل کیا، 13 اکتوبر کو دہشتگردی مجید نے ضلع باغ میں فوجی گاڑی پر بم حملہ کیا، بم حملے میں فوج کے تین جوان زخمی ہوئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 13 اکتوبر کے بم حملے کےلیے دہشتگرد مجید کو بھارتی ہینڈلر نے 1 لاکھ 80 ہزار روپے دیے، 22 نومبر کو سکھوندر نے بم کے حصول کے لیے مجید کو ہیڈ مرالہ کے قریب جگہ کی نشاندہی کی، دہشتگرد مجید نے اس جگہ سے تباہ شدہ ڈرون اور آئی ای ڈی حاصل کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 30 نومبر کو مجید نے جلالپور جٹاں میں آئی ای ڈی فوجی گاڑی پر لگائی جس سے 4 جوان زخمی ہوئے، دہشتگرد مجید نے ٹاسک مکمل ہونے پر 6 لاکھ 56 ہزار روپے حاصل کیے۔
میجر سکھوندر نے 18 مارچ کو کوٹلی کے قریب آئی ای ڈی کی لوکیشن فراہم کی، 19مارچ کو کوٹلی کے قریب اس مشکوک بیگ کی اسکول کے بچوں نے نشاندہی کی، آرمی یونٹ نے کوٹلی کے قریب مشکوک بیگ سے بم برآمد کیا، کوٹلی میں بم کی برآمدگی پر بھارتی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں 5 بم برآمد ہونے کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا۔
ادھر پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر بھارت کے اندر سے بھی شواہد سامنے لانے اور تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک بھارتی لیفٹیننٹ جنرل کو پہلگام ڈرامہ بے نقاب کرنے پر حراست میں لے لیا گیا، حاضر سروس بھارتی جنرل نے پہلگام ڈرامے کا بھانڈا پھوڑ دیا جس کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کو حراست میں لے لیا گیا۔
بھارتی جنرل ایم وی کمار کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ پاکستان سے نہیں بلکہ ہمارے ملک سے ہی ہوا ہے ۔ سچائی بتانے پر مودی سرکار نے بھارتی جنرل فارغ کردیا ۔ جنرل ایم وی کمار نے دھمکی دی کہ سچائی پر میرے خلاف کارروائی ہوئی تو تمام ماورائے قانون اقدامات بتا دونگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کو زیرِ حراست لے لیا گیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کو عجلت اور غیرمعمولی انداز میں مخصوص گاڑی کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کو خصوصی طیارے کے ذریعے نئی دہلی منتقل کیا جا رہا ہے ، نئی دہلی میں آرمی چیف، لیفٹیننٹ جنرل کی “کونسلنگ” کریں گے، راج ناتھ سنگھ نے تحقیقات کا حکم دے دیا ۔سابق بھارتی بیورو کریٹ جواہر سرکار نے پہلگام حملے کے حوالے سے بی جے پی حکومت کا پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا۔جواہر سرکار نے پہلگام واقعہ میں آغاز سے اختتام تک مسلمانوں کے کردار کو نمایاں کیا، جواہر سرکار کا کہنا ہے کہ پہلگام جانے والے سیاح مسلمانوں کی گاڑیوں میں آئے اور مسلمانوں کے ہی ہوٹلوں میں ٹھہرے، تمام سیاحوں نے مسلمانوں کے ہاتھ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.