سمجھ نہیں آتا کہ پریشانیاں کیوں کم نہیں ہو رہیں،
ہر لمحہ مضطرب، بے سکون،
دل ہر وقت بیتاب رہتا ہے،
بلڈ پریشر کا مریض رہنے لگا ہوں،
آسانیوں کو ترس گیا ہوں،
آسان زندگی کو ترس گیا ہوں،
اللہ کا دیا سب کچھ ہے لیکن زندگی مشکل سے مشکل تر ہے،
سمجھ نہیں آتا کہ کیا کروں۔۔۔
دوسو بہت پریشانی میں، باٹو کے سامنے اپنی پریشانیوں کا رونا رو رہا تھا۔
اس کا حل بہت سادہ ہے، باٹو بولا۔
وہ کیسے؟ دوسو چونک گیا۔
دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرو،
Read more