ٹمبکٹو کے عوام نے غصے میں تمام بدیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا۔
دوسُو کا زور غیر ملکی مشروبات پہ تھا،
سینکڑوں بینرز اُس نے خود خرچہ کر کے بنوائے تھے،
جن پر غیر ملکی مشروبات کے خلاف نعرے درج تھے۔
احتجاج تمام غیر ملکی مصنوعات کے خلاف ہے،
لیکن تمہارا سارا زور مشروبات کے بائیکاٹ پر کیوں ہے؟
باٹو نے پوچھا۔
جعلی مشروبات کی فیکٹری اپنے محلے میں ہی میں نے لگائی ہے،
غیر ملکی معیاری مشروبات کا بائیکاٹ ہو گا،
تو ہی میری غیر معیاری مشروب کی فیکٹری چلے گی نا۔
دوسُو کمینگی سے بولا۔