سو لفظوں کی کہانی ہمدرد

شاہد کاظمی

8

گاڑی کی ٹکر سے،
دوسُو بائیک سمیت زمین پہ آ گرا۔
راہگیروں نے اُٹھایا، ہمدردی بھی جتائی۔
گاڑی کا دروازہ کھلا، کالا چشمہ لگائے لڑکی اُتری۔
اس سے پہلے کہ کچھ کہتی،
لڑکی دیکھتے ہی ہجوم اکھٹا ہو گیا،
دوسُو کا گریبان اور ہجوم کے ہاتھ، ایک جوشیلے نے تھپڑ جڑ دیا۔
ہمدردیوں کا رخ دوسو کے بجائے لڑکی کی طرف ہو گیا۔
معذرت خواہ ہوں، غلطی میری تھی، میں فون پہ مصروف تھی،
لڑکی ہاتھ جوڑ کے دوسُو سے بولی۔۔۔
لڑکی کودوسُو نے کچھ نہیں کہا۔
لیکن لڑکی کے جوشیلے ہمدرد کو،
دوسُو نے دو زناٹے دار تھپڑ رسید کیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.