آرمی چیف کی کاوشوں سے ملکی خوشحالی کے راستے ہموار (آخری حصہ )

خدمات ۔۔۔۔۔چودھری مخدوم حسین ۔

3

حکومتی انتظام کے تحت چلنے والے ادارے ملکی معیشت پر ایک بوجھ کی صورت اختیار کرگئے ۔ان اداروں کے خسارے کے بوجھ سے ملکی معیشت ہانپ رہی ہے۔ان اداروں کے مستقبل کے حوالے سے آرمی چیف نے عندیہ دیا کہ ایسے سرکاری ادارے جو خسارے میں چل رہے ہیں ان کی نجکاری زیر غور ہے۔آرمی چیف کی تاجروں کے ساتھ ملاقات میں غریب مزدور کی اجرت میں اضافے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ان حالات میں آرمی چیف کی کاوشوں سے اقتصادی بحالی کے راستے کھلتے چلے گئے اور وزیراعظم شہباز شریف نے اس کا برملا اعتراف کیا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے معاشی ترقی کے لیے ذاتی کوششیں کیں، سپہ سالار نے برادر ملک کا دورہ کر کے عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کے پروگرام سے متعلق بات کی۔نازک موقع پر مسلح افواج کے سربراہ نے ایک موثر کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔چیف آف آرمی اسٹاف نے تمام مصلحتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے معاشی معاملات کی نگرانی شروع کی۔ملک بھر کے تاجروں سے ملاقات کی۔ان کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کی۔اپیکس کمیٹیوں کو فعال کیا اور کچھ ایسے اقدامات کیے جس سے اکھڑتی ہوئی معیشت کا سانس بحال ہوا۔پی ڈی ایم کے’’معیشت دشمن‘‘ اقدامات نے پاکستان کے جسم پر گہرے گھائو لگائے جن پر مرہم رکھنے کی ضرورت تھی۔آرمی چیف کے براہ راست اقدامات کی بدولت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا ،کرنسی کی اسمگلنگ روکنےکیلئے اقدامات کیے گئے۔ حوالہ ہنڈی کے کاروبار کی مشکیں کسی گئیں۔بجلی چوروں کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اشیائے خور و نوش کی نقل و حمل چیک کی گئی۔منشیات کی روک تھام کیلئے نیشنل کاؤنٹر نارکوٹکس سینٹر قائم کیا گیا جہاں پر انٹیلی جنس معلومات کی تبادلے سے منشیات کےا سمگلرز کے خلاف موثر کارروائی کی گئی۔ان اقدامات کی بدولت ڈالر کی اسمگلنگ پر قابو پایا جا چکا ہے جس کا قدرتی نتیجہ یہ برآمد ہو رہا ہے کہ آج ڈالر کا ریٹ بتدریج نیچے ا ٓرہا ہے۔جس سے ملکی زر مبادلہ پر دباؤ میں نسبتاً کمی آئی ہے۔توقع ہے کہ آرمی چیف کے ویژن کے مطابق بہت جلد کم از کم اجرت میں بنیادی تبدیلی کی تجویز بھی پیش کی جائے گی۔ آرمی چیف نے کاروباری برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ منصفانہ اجرت اور فلاحی سرگرمیوں کے ذریعے سے معاشرے کی بھلائی میں اپنا حصہ ڈالیں۔آرمی چیف نے افسر شاہی کے رویوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوے اس یقین کا اظہار کیا کہ سرخ فیتہ کو بتدریج ختم کیا جائے گا۔اعلی’ سطحی اپیکس کمیٹی اس ویژن کی ایک کڑی ہے۔کراچی میں منعقد ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کا اہم ترین موضوع” خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل” کے لیے متعین کیے گئے سٹریٹجک کردار پر زور دینا تھا۔موجودہ معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے تشکیل دی گئی کونسل کی نئی باڈی کی تشکیل اس انداز میں کی گئی ہے کہ تمام سرکاری اداروں کے ذمہ داران اس میں شامل ہوں اور اسکے ذریعے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔اس کونسل کا ایک اہم مقصد یہ ہے کہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور سول حکومت کے مابین توازن قائم کرتے ہوئے بیوروکریسی کی رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔آرمی چیف کے اقتصادی ویژن کے تحت تشکیل پائی گئی یہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل، اقتصادی بحالی کے لیے نہایت اہم ہے۔حکومت کی رٹ قائم رکھنے کے لئے مسلسل آپریشن جاری ہیں جس سے ملک میں امن و امان کی صورتحال بھی مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے۔ نگران حکومت جب آئی تو ملک کی معاشی حالت بہت خراب تھی۔ نگران حکومت نے تاریخ میں سب نگران حکومتوں سے زیادہ محنت و لگن سے کام کیا اور ملک کو بدترین معاشی حالات میں بہترین طریقے سے چلایا جس سے مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی اور لاقانونیت و اسمگلنگ پر قابو پانے کے لئے نگران حکومت کی کارکردگی بھی مثالی رہی۔ نگران حکومت کی عالمی دنیا میں تعریف کی گئی۔اسکے بعد ن لیگ کی سربراہی میں مخلوط حکومت نے عکسری قیادت کے ویژن کے تحت معاشی بحالی کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا ،ملکی ترقی کے لئے ملکر کام کرنے کی روایت کو آگے بڑھایاجارہا ہے ،شہباز شریف نے ملکر معاشی نظام کو استحکام دینے دینے کی بات کی شہباز شریف نے میثاق معیشت کے حوالے سے بھی سیاستدانوں کو ملکر کام کرنے کی دعوت دی سیاستدان تو ملکی معیشت کو استحکام دینے۔ کیلئے اکٹھے نہ ہوسکے تاہم عسکری قیادت نے بھرپور تعاون کیا ۔عسکری و۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملک میں سرمایہ کاری کے لئے ایپکس کمیٹیاں تشکیل دیکر اہم ترین فیصلوں میں وفاقی و صوبائی حکومت کی سطح پر سول ملٹری قیادت کے مشترکہ فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا اور پاکستان بہت مختصر وقت میں نہ صرف ڈیفالٹ کے خطرات سے باہر آگیا۔اب پاکستان معاشی بحرانوں سے نکل گیا ہے ،ملکی معاشی استحکام کے لئے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی کاوشوں کے دور رس نتائج مرتب ہورہے ہیں ،انکی کاوشوں سے ہی اب ملک کے عوام کی خوشحالی کے راستے ہموارہورہے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.