دستکاری اور سلیقہ شعاری

منشا قاضی حسب منشا

2

در انجم کوئی یوں گوندھ لے اے شاد مشکل ہے

سلیقہ انتہا کا چاہئیے موتی پرونے میں

ہے نظم کا سلیقہ ہر چند سب کو لیکن

جب جانے کوئی لاوے یوں موتی سے پرو کر

لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی منتخب قیادت نو نے طرز کہن کے گھٹا ٹوپ اندھیروں کو خود کفالت اور خود انحصاری کی قندیلوں سے فروزاں کر دیا ہے انہوں نے ہنر مند خواتین و حضرات کے دست ہنر سے نکلے ہوئے فن پاروں کی نمائش اور اس فن کی افزائش کے لیے ہر قسم کی آزمائش سے نکال کر سہولت اور ضرورت کے اسباب فراہم کر رہے ہیں یے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سربراہ کی دورس نگاہ کا یہ اعجاز ہے میاں انجم نثار کے منصوبہ ساز ذہن سے تخلیق کردہ منصوبہ جات مختلف کمیٹیوں کے کنوینرز خواتین و حضرات بڑی خوبی اور حکمت سے ان پر عمل پیرا ہیں ، ہینڈی کرافٹ کمیٹی کی کنوینر محترمہ شائستہ ریاض نے گزشتہ روز چیمبر آف کامرس کے سینیئر نائب صدر جناب ظفر محمود چوہدری کی صدارت میں اراکین کمیٹی کی کثیر تعداد کو متعارف کروایا اور ظفر محمود چوہدری نے اپنے بصیرت افروز صدارتی کلمات میں اس میدان کو ملک کی معاشی خوشحالی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے اس شعبہ کے ہنرمندوں کی سہولت ، ضرورت اور آسانیاں پیدا کر کے ان گمنام دستکاروں کو متعارف کرا کر ان کے دست ہنر سے نکلے ہوئے فن پاروں کو خرید کر ان کی معاشی خوشحالی کے لیے چیمبر آف کامرس ہر قسم کی معاونت کرے گی ۔ خود انحصاری اور خود کفالت بظاہر دو لفظ ہیں ، لیکن ان لفظوں کے عقب میں انسانی حمیت و غیرت اور خود اعتمادی کا وہ طوفان پنہاں ہے جسے اگر بروئے کار لایا جائے تو میں سمجھتا ہوں کہ ملک کی معیشت کے اندر ایک حیرت انگیز انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے موجودہ قیادت سمجھتی ہے کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عملی پروگرام کو گہری نگاہ اور داخلی بصیرت کی روشنی میں سمجھنے اور اسے قابل عمل بنانے کے لیے اب تک جو کچھ کیا گیا ہے وہ قابل ستائش ہے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ان گمنام لیکن محترم ملک کے محسنوں کو ان کے پاؤں پر کھڑا کرنے کی ایک تحریک ہے ہمارے یہ دستکار جن کو قدرت نے صبر و رضا ، قناعت و محنت کی دولت سے مالا مال کر رکھا ہے ، نہ جانے کن حالات میں گمنامی کے اتھاہ اندھیروں میں اپنی جدوجہد کے ذریعے عزم کی روشنی پھیلانے کے لیے کام کر رہے ہیں پاکستان کے شہروں کی گلیوں کوچوں دور افتادہ دیہاتوں اور بے آب و گیاہ وادیوں کے ان بے نام قصبوں میں ہاتھ سے کام کرنے والے اللہ کے دوستوں کو ان کی فنی مہارت کو سلام پیش کرتے ہیں ، جن کی دستکاریوں کے اچھوتے اور نادر نمونے صاحبان ذوق سے داد و تحسین وصول کر رہے ہیں ، ظفر محمود چوہدری نے اپنے صدارتی کلمات میں ہنر مندوں کو نوید مسرت دیتے ہوئے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پیام حیات دیتی چلی آ رہی ہے لاہور چیمبر آف کامرس کے پیش نظر نہ تو روپیہ کمانا ہے نہ ہی ایسی تاجرانہ ذہنیت رکھنے والا یہ ادارہ ہے جو لوگوں کی محنت اور ان کی ذہنی کاوشوں کو سستے داموں خرید کر بیرون ملک گراں قدر فروخت کر کے دولت جمع کرئے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے دستکاروں کے درمیان اس مڈل مین کو نکال دیا ہے جو دستکاروں کی مصنوعات اور محنت شاقہ اور مہارت تامہ کا استحصال کر رہا تھا ۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پاکستان کے دستکاروں کی تخلیقات کو آگے بڑھنے اور ان کی تخلیقات کو لوگوں کی نگاہ میں لائق تحسین بنانے کا کارنامہ سر انجام دے رہی ہے ، ہینڈی کرافٹ کمیٹی کی کنوینر شائستہ ریاض اور اراکین کمیٹی بے حد کامیاب و کامران دکھائی دیتی ہے ، ہمارے ملک کے ہنر مند دستکار اور مادے کو روح کے قالب میں ڈھالنے کا کارنامہ سرانجام دینے والے اس ملک کی وہ متاع گراں مایہ ہے جن کا ذکر کیئے بغیر ہمارا مشن ادھورا رہے گا ، مادے کو لطافت کے قالب میں ڈھالنے والے یقینا ان لوگوں سے کسی طرح کم تر نہیں ہیں جو بڑے بڑے تجرباتی اداروں میں بیٹھ کر فارمولے تیار کرتے ہیں ، لیکن لائق تحسین تو یہ امر ہے کہ پاکستان کا دستکار وہ ہنرمند نا پختہ مکانوں اور انسانی رہائش کے ناقابل گلی محلوں میں بیٹھ کر اپنی فکر کی قندیلوں کو روشن رکھے ہوئے ہے اور جس کی تخلیقی کاوش نہ صرف ملک بلکہ دنیا کے بڑے بڑے ترقی یافتہ ملکوں کی نمائش گاہوں اور بازاروں میں پاکستان کے خاموش سفیروں کا کردار ادا کر رہی ہیں ، ظفر محمود چودری سینیئر نائب صدر لاہور چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پورے یقین سے کہا کہ ہم وطن عزیز کو جلد از جلد بیرونی اقتصادی دباؤ سے نکال کر خود انصاری کی جگمگاتی ہوئی شہراہ پر گامزن کر دیں گے ہماری قیادت کی جانب سے خود ہی نصاری کا پیغام ہی نہیں بلکہ اس گھٹن کے دور میں تازہ ہوا کا نرم و سر جھونکا ہے ہماری خواہش ہے کہ جلد از جلد ملک کی معیشت تجارت زراعت اور معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے قابل بنایا جائے یہاں اگر میں چیمبر آف کامرس کی سرگرم خاتون رہنما محترمہ فردوس نثار کا تذکرہ نہ کروں تو یہ بہت بڑی ناانصافی ہو گی ، جنہوں نے مجھے چیمبر آف کامرس کے ہر شعبے سے وابستہ افراد کا تعارف کرایا اور خاص طور پر ہینڈی کرافٹس کمیٹی کی کنوینئر محترمہ شائستہ ریاض کی شاندار کارکردگی اور ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی محنت شاقہ اور مہارت تامہ کی بے پناہ تعریف کی ، محترمہ روبینہ عرفان کا عرفان جاگ رہا ہے اور وہ بھی پاکستان کی معاشی خوشحالی میں اپنے حصے کی شمع روشن رکھے ہوئے ہے ، محترمہ نازش کی کاوش اللہ تعالیٰ کی نوازش ہے اور وہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حکمت عملی سے شناسا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.