اللہ کی عطا ماں کی دعا

11

منشاقاضی
حسب منشا

عطا اور دعا کا حسین امتزاج انسانی مزاج میں بلندی اور فکر میں رفعت پیدا کرتا ہے اللہ کی عطا اور ماں کی دعا جس شخصیت کے تعاقب میں ہو دنیا کی کوئی طاقت اسے رسوا نہیں کر سکتی ۔ تحریک آزادی کے ہیروز علی برادران کے تعاقب میں اللہ کی عطا اور ماں کی دعا کار فرما تھی ۔ دنیا کی کوئی قوت انہیں اپنے مشن سے سر مو پیچھے نہ لا سکی ۔ عصر حاضر میں جب میں وزیر اطلاعات و نشریات عطا ء اللہ تارڑ پر توڑ بر توڑ سوال کرتے ہوئے اینکر پرسنز دیکھتا ہوں اور دوسری طرف اطمینان افروز جوابات سنتا ہوں تو اس کے عقب میں اللہ کی عطا اور ماں کی دعا کی تاثیر ہی کار فرما نظر آتی ہے ۔ ماں کی دعا دلوں میں حرکت و حرارت روشنی اور گرمی عطا کرتی ہے ۔ میں جب حلقہ 127 این اے کے سکولوں کہ بچوں اور بچیوں کے درمیان وزیر اطلاعت و نشریات عطا اللہ تارڑ کی والدہ محترمہ ساجدہ طارق کو دیکھتا ہوں تو محسوس کرتا ہوں کہ وہ حلقے کے 500 خاندانوں سے مل کر آ رہی ہیں یہ رابطے یہ تعلق حلقے کے عوام کے ساتھ اخوت و رواداری کے فروغ میں معاون ہوتا ہے۔ جس حلقے میں سیاسی کارکن بے غرض ہوں گے اور وہ اپنے اپ کو سیاسی کارکن کے حوالے سے فخر محسوس کریں گے موجود ہوں تو دنیا کی کوئی طاقت اس حلقے کے ایم این اے ایم پی اے کونسلر کو شکست نہیں دے سکتی ۔ وہ لیڈر بڑے خوش نصیب ہیں جنہیں سید تنویر بخاری جیسے بے غرض سیاسی کارکن دستیاب ہیں سید تنویر بخاری پورے حلقے میں احترام کے سزا وار قرار دیتے ہیں ۔محترمہ ساجدہ فاروق تارڑ نے حلقے کے سکولوں کے معائنہ کی جو رسم ڈالی ہے اس سے بڑے فائدے ہوں گے ۔پنڈی راجپوتوں کے سکول کی ہیڈمسٹرز کشور سلطانہ نے محترمہ ساجدہ فاروق تارڑ کو اسکول کے مسائل و مصائب سے آگاہ کیا کوارڈینیٹر وومن ونگ این اے 127 محترمہ رابعہ افضل جن کی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.