ملک دشمنوں کی ہرسازش ناکام بنانے کی ضرورت

26

فکروخیال ۔۔۔فہد صفدر خاں

نوجوانوں کو گمراہ کرکے معاشی ترقی روکنے والے پاکستان کے بدترین دشمن ہیں ،جو ملکی سلامتی کیلئے برسر پیکار پاک فوج کے خلاف ملک اور اندورن ملک جھوٹا پروپیگینڈا کررہے ہیں ،پوری قوم کو ان ملک دشمنوں کے خلاف متحد ہوکر لڑنا ہوگا ورنہ سب کچھ برباد ہوکر رہ جائے گا ۔آخر کب تک “آپریشن گولڈ سمتھ” کے تحت پاکستان مخالف پراپیگینڈہ جاری رہے گا؟۔ایک جانب موجودہ حالات میں جب پاکستان معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے SIFC سمیت سرمایہ کاری دیگر پراجیکٹس پر دوست ممالک سے تعاون بڑھانے پر کام ہو رہا ہے اور دوست مغربی ممالک سمیت برادر اسلامی ممالک نے بھی پاکستان سے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔لیکن دوسری جانب ہم یہ دیکھ رہے ہیں کبھی یورپی یونین کو پاکستان میں سرمایہ کاری نا کرنے کی التجائیں کی جاتی ہیں اور کبھی آئی ایم ایف کو خط، کبھی اقوامِ متحدہ اور دیگر بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے سامنے پاکستان مخالف مظاہرے کیے جاتے ہیں۔اب پاکستان مخالف گھٹیا کیمپینز کرائے کی گاڑیوں اور ٹرکوں کے ذریعے امریکہ اور یورپ کی سڑکوں پر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ گزشتہ روز 29 اگست کو Washington DC ایک ڈیجیٹل ٹرک کے ذریعے PTI کے رہنما ڈاکٹر ملک عثمان اور جنید خان کی جانب سے ریاستِ پاکستان اور پاک فوج مخالف مہم چلائی گئی جسے بعد میں اتھارٹیز نے ہٹوا دیا تھا۔ یاد رہے اس طرح کی مہم 2000-3000 ڈالرز کے عوض لانچ کی جاتی ہے لیکن سوال یہ ہے کہ آخر یہ انتشاری جماعت کے پاس اتنا پیسہ آیا کہاں سے؟؟ ۔ان سب گھٹیا حرکات اور ریاست مخالف مہمات سے ایک بات تو واضح ہے کہ تحریکِ انتشار مسلسل Operation Gold Smith ذریعے پاکستان کو معاشی طور پر نقصان پہنچانے اور اپنے یہودی پراڈکٹ نیازی کو پاکستان میں لانچ کرنا چاہتی ہے۔لیکن جب ہم کھُل کر اس بات کا اظہار کرتے ہیں تو یوتھیا برگیڈ مظلوم بن جاتی ہے اور سوائے گالم گلوچ کے انکے پاس اپنے دفاع کیلئے دو لفظ نہیں ہوتے بلکہ کسی نے کیا خوب کہا۔آئینہ سچ کا دکھایا تو برا مان گئے۔جھوٹ سے پردہ اٹھایا تو برا مان گئے۔حقیقت یہی ہے کہ تحریکِ انتشار پاکستان کو اندرونی اور بیرونی طور پر ہر قسم کا نقصان پہنچانے کیلئے سرگرم ہے اور انہوں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی جس سے پاکستان کو معاشی،معاشرتی، سماجی اور سفارتی سطح پر نقصان نا پہنچایا جاسکے۔لہٰذا اب بس بہت ہوگیا اب وقت آگیا ہے ان انتشاری یوتھیوں کو اندرونِ ملک سمیت بین الاقوامی سطح پر بھی نتھ ڈالی جائے۔ جس ملک میں بھی یہ ایسی گھٹیا کیمپینز چلائیں فوری طور پر وہاں موجود پاکستانی سفارتخانوں کو ایکشن لینا چاہئیے۔ انکے پاسپورٹ کینسل کریں، انکو ڈی پورٹ کریں یا انکو جیل بھجوائے۔ تاکہ پاکستان کیخلاف، پاک فوج کےخلاف مہمات کا راستہ مستقل طور پر روکا جاسکے۔پاکستان کے باشعور عوام کو اب ملک دشمن ٹولے کی ہر سازش پر نظر رکھنا ہوگی اور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کی ہر واردات کو ناکام بنانا ہوگا ۔ملک دشمنوں کی سازشیں بروقت ناکام بناکر ہی ہم سرخرو ہوسکتے ہیں ،ملک کے اندر اور باہر پروپگنڈے سے قوم کو تقسیم کرنے والوں کو ملکر زور دار طریقے سے جواب دینا ہر پاکستانی حب الوطن شہری کا فرض اولین ہے جسے نبھانے کا اب وقت آگیا ہے .

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.