دیر آئے درست آئے
دیر آئے درست آئے
ڈیرے دار سہیل بشیر منج
پاکستان میں ہے فائر وال سسٹم کی تنصیب نے بہت سے کرشماتی گروہوں کی صفحوں میں ہلچل میں مچا کر رکھ دی آخر یہ فائر وال سسٹم ہے کیا؟ جس کی تنصیب سے بالخصوص ایک سیاسی جماعت ماتم کر رہی ہے جن کا وجود ہی سوشل میڈیا کی وجہ سے تھا درحقیقت فائر وال سسٹم ایک ایسا نظام ہے جس سے سوشل میڈیا ویب سائٹس کو فلٹر کیا جا سکے گا جو انٹرنیٹ کے ذریعے کسی بھی پلیٹ فارم پر اپلوڈ کیے گئے جھوٹے یا سچے مواد کی مکمل تحقیق کر سکے گا کہ اس مواد کو اپلوڈ کرنے کا آغاز کہاں سے ہوا فوری طور پر ہمارے ادارے اس
آ ئی پی ایڈریس کو ٹریس کر کے اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لا سکیں گے
انٹرنیٹ پر اپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈ ہونے والے مواد کو کنٹرول کرنے کے لیے چین ،ترکی، روس، ایران، سعودی عرب ،یو اے ای ،بحرین، کویت ،قطر اور بہت سے دوسرے ممالک فائروال سسٹم کا استعمال کر رہے ہیں یہ سسٹم سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لیے انٹرنیٹ کے گیٹ ویز پر لگایا جا رہا ہے جہاں سے انٹرنیٹ کے اپ لنک اور ڈاؤن لنک کو فلٹر کیا جائے گا اس کا مقصد انٹرنیٹ پر ناپسندیدہ مواد کو کنٹرول کرنے کے علاوہ کچھ نہیں یہ سسٹم ریاست کے خلاف چلنے والی ویب سائٹس، ایپس کو کنٹرول یا بلاک کرے گا
اس سسٹم کا تعلق صرف پڑھے لکھے اور انٹرنیٹ استعمال کرنے والے طبقے سے ہے لیکن حیرانگی کی بات یہ ہے کہ ایک مخصوص جماعت فائروال سے لوگوں کو ایسے ڈرا رہی ہے جیسے اس کی تنصیب سے اشیاء خرد و نوش کی قیمتوں میں یک دم سو فیصد اضافہ ہو جائے گا اور اس سے بھی حیران کن امر یہ
کہ وہ ملک جس میں شرح خاندگی صرف باسٹھ فیصد ہے اس سسٹم سے پریشان نظر آ رہے ہیں سوشل میڈیا نے بلا شبہ عوام کو معلومات فراہم کی ہیں لیکن شعور نہیں دیا پاکستانی عوام کے ذہن میں شاید یہ کبھی نہیں آیا ہوگا کہ آخر کیا ہوا کہ
سال 2010
میں اچانک اربوں ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والی ویب سائٹس ساری دنیا میں اس طرح عام ہوئیں کہ ہر خاص و عام کی ان سائٹس تک مفت ر سائی ممکن ہو گئی اور کسی نے اس پر غور کرنا مناسب نہیں سمجھا
میرے خیال میں یہ سوشل میڈیا ویب سائٹس بھی نیو ورلڈ آرڈر کا حصہ ہیں جو شیطانی طاقتیں دنیا میں نیا نظام لانے کے لیے کوشاں ہیں یقینا ان سائٹس پر انویسٹمنٹ بھی انہوں نے ہی کی تھی اس ضمن میں چند دلیلیں پیش کرنا چاہوں گا
آپ کو شاید یاد ہو کہ 2011 میں تیونس میں زین العابدین کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک تحریک کا آغاز کیا گیا یہ شیطانی طاقتوں کا 35 ملین ڈالر لگا کر تیار کیے گئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا ٹیسٹ کیس تھا دیکھتے ہی دیکھتے وہ تحریک سارے ملک میں پھیل گئی ہنگامہ آرائ شروع ہو گئی جلاؤ گراؤ دھرنے ریلیاں نکلیں آخر کار زین العابدین کو حکومت چھوڑنا پڑی اس کی بیوی کو ملک سے فرار ہو کر سعودی عرب میں پناہ لینا پڑی جیسے ہی ان طاقتوں کا بچھایا جال کامیاب ہوا
توان کے حوصلے کو مزید تقویت ملی اس کے بعد عرب سپرنگ کے نام سے ایک ایسا طوفان ابھرا جس نے عراق، شام ،لیبیا اور مصر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا بہت سی حکومتوں اور حکمرانوں کے تختے الٹ کر انہیں تختہ دار پر چڑھا دیا گیا
ان حالات کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے سعودی عرب، عرب ریاستوں اور بہت سے ممالک نے فائر وال سسٹم خریدے اور اپنے ملک میں نصب کروا دیے جس سے ان کی حکومت اور ملک اس یلغار سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے
بالکل اسی طرح وطن عزیز
میں ہوا سال
2017
میں پاکستان ایک مستحکم معیشت بن چکا تھا دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا گیا تھا
لوڈ شیڈ نگ پر قابو پا لیا گیا تھا کاروبار چل رہے تھے ہر شخص خوشحال تھا پھر اچانک سوشل میڈیا پر بھاری بھرکم رقوم لگا کر خان صاحب کو بطور نجات دہندہ پیش کیا گیا اور نواز شریف کو چور ڈاکو راہزن اور پتہ نہیں کیا کیا بنا دیا گیا
پی ٹی آئی چونکہ سوشل میڈیا کی ایک مضبوط ٹیم تشکیل دے چکی تھی اور سوشل میڈیا ملک کو مشکلات سے نکالنے کا واحد ذریعہ نیازی کو ثابت کر رہا تھا اسی سوشل میڈیا کی طاقت نے پاکستان میں بیوروکریسی اور چند جرنیلوں کو ان کی طرف سوچنے پر مجبور کیا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ نواز شریف کی حکومت ختم کر دی گئی اگلا الیکشن ہوا جس میں حیرت انگیز نتائج سامنے لائے گئے بہت سے امیدوار جو رات کو ہار کر سوئے تھے انہیں صبح جیتنے کی خوشخبری سنا دی گئی تحریک انصاف کی حکومت بنا دی گئی اور اس کے بعد ملک کے ساتھ جو ہوا اس سےآپ سب واقف ہیں
میں خراج تحسین پیش کرنا چاہوں گا حکومت وقت کو جنہوں نے بے شک دیر سے ہی صحیح فائر وال سسٹم کی تنصیب کر کے پاکستان اور اس کے نوجوانوں کو برباد ہونے سے بچا لیا کسی کی ناحق تضحیک قطعا اظہار رائے کی
آزادی نہیں حکومت کو چاہیے کہ جتنی تیزی سے ممکن ہو فائر وال سسٹم کو ایکٹو کردے یہ بہت سی پریشانیوں سے نجات دلانے کا باعث بنے گا اور میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ سسٹم ایک مخصوص ڈیجیٹل دہشت گرد ذہنیت کے حامل گروہ کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا جو سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹ اور دھوکہ پھیلا کر عوام کی ذہن سازی کرتے تھے فائر وال سسٹم انشاءاللہ ریاست کے خلاف کام کرنے والے بہت سے لوگوں کو منظر عام پر لائے گا بہرحال ہر محب وطن پاکستانی کو حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کرنا چاہیے بے شک یہ اس طرف دیر سے آئے ہیں لیکن درست آئے ہیں اللہ کریم میری ریاست کو ہر آفت سے محفوظ فرمائے امین