”نوجوانان پنجاب ،پاکستان کا روشن مستقبل“

16

تحریر۔۔۔ حمنہ شاہد

اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ نوجوان نسل پاکستان کے خوشحال مستقبل کی نوید ہے اور یہ حقائق بھی کسی سے مخفی نہیں کہ نوجوانوں کو گزشتہ دور حکومت کے دوران اور اب تک سیاسی لبادہ اوڑھے شر انگیز عناصر و انتشار پسند گروہ کی طرف سے کس طرح اشتعال انگیز نعروں گمراہ کن سوشل میڈیا پروپگنڈے سے مقتدر قومی اداروں کے خلاف صف آرا کیا جاتا رہا ہےاس ڈیجیٹل دہشتگردی کا مقصد نوجوانوں کو علم سے دور کرکے انہیں اپنی مکروہ گروہی سیاست کے بھینٹ چڑھانا ہے اس طرح اپنے ریاستی اداروں کے دست و گریباں کرکے ان کا تعلیمی مستقبل تاریک کرنا ہے حکومت پنجاب نے نوجوانوں کو اپنے والدین کے خوابوں کی تعبیر بنا کر بے راہ روی سے بچانے اور انہیں ملک و قوم کا مفید اور کارامد شہری بنانے کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کیا ہے اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر جس تعمیری پیکج کا اعلان کیا ہے اس کا مقصد یوتھ کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی پر توجہ دینا چیف منسٹر یوتھ انیشیٹیوز کے تحت نوجوان نسل کی فلاح و بہبود کیلئے جاری متعدد پروگراموں کی جلد از جلد تکمیل، نوجوان طلبہ کی آسانی کیلئے ای اور پٹرول بائیکس کا دوسرے فیز کے جلد اجرا ،نوجوانوں کو بین الاقوامی جاب مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق آئی ٹی سکلز ٹریننگ اورلیپ ٹاپ دینا شامل ہے – وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نےنوجوان کے عالمی دن پر ”پنجاب کے نوجوان، پنجاب کا مستقبل“ پروگرام کے حوالے سے کہا کہ نوجوان قوم کا سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہیں۔ یوتھ کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی پر توجہ ہمارا اولین فرض ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نوجوانوں کو اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے مواقع دے رہی ہے۔ چیف منسٹر یوتھ انیشیٹیوز کے تحت نوجوان نسل کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد پروگرام جاری ہیں -انہوں نے کہا کہ نوجوان طلبہ کی آسانی کے لئے ای اور پٹرول بائیکس دی گئیں دوسرے فیز جلد لائینگے – نوجوانوں کو بین الاقوامی جاب مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق آئی ٹی سکلز ٹریننگ دی جارہی ہے – مسلم لیگ ن نوجوانوں کو پھر لیپ ٹاپ سکیم دے رہی ہے – جلد نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے وظائف دئیے جائیں گے، انشاء اللہ کسی نوجوان کی تعلیم میں فیس کی کمی آڑے نہیں آئے گی – نوجوانوں کی توانائی اور صلاحیتیں ملک کی ترقی کیلئے بے حد اہم ہیں۔ یقین ہے کہ ہمارے نوجوان محنت اور لگن سے پاکستان کو ایک ترقی یافتہ قوم بنائیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ارشد ندیم نوجوانوں کیلئے محنت سے کامیابی کے حوالے سے ایک درخشاں مثال ہے- حکومت پنجاب اپنے نوجوانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی انہوں نے ہی اپنے ملک کا نام روشن کرنا ہے۔نوجوانوں کے ہاتھوں میں پتھر اورپٹرول بم کی بجائے لیپ ٹاپ،کتابیں اوراعلی ڈگریاں دیکھنا چاہتی ہوں۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی اس سوچ اور پروگرام سے والدین کے دل خوشی سے کھل اٹھے ہیں اور ان نوجوانوں کو بھی امید نظر ائی ہے جو حقیقی معانوں میں اپنا تعلیم کیریئر مکمل کرکے ملک اور قوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں پنجاب کے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر جس پروگرام کا اعلان کیا ہے اور جن جاری منصوبوں کا ذکر کیا ہے وہ یقینی طور پر نوجوانوں کے لیے کسی بہت بڑی خوشخبری سے کم نہیں زمانہ طالب علمی میں اگر اپ کو یہ سہولیات حاصل ہوں تو یقینی طور پر اس کے بہت ہی اعلی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور وہ نوجوان جو اپنے ملک و قوم کے لیے کچھ کر گزرنے کا جذبہ رکھتے ہیں وہ ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں جن سے بہترین تعلیمی نتائج حاصل ہوتے ہیں حکومت پنجاب کے یوتھ پروگرام کے تحت وہ نوجوان جو کہ اپنی تعلیمی سرکردیاں مکمل کر چکے ہیں وہ بھی اپنی صلاحیتوں کے بل پوتے پر عملی زندگی میں کامیابی کے ساتھ قدم رکھ سکتے ہیں اور خود اعتمادی اور پروقار انداز سے اپنی صلاحیتوں اور خدمات کی بدولت نمایاں مقام حاصل کر سکتے ہیں یہ اللہ تعالی کا کرم ہے کہ پاکستان کے نوجوان خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں اور ان کی قابلیت کی پوری دنیا معترف ہے اس وقت پاکستان کے نوجوان مختلف حیثیتوں میں دنیا کے مختلف ممالک میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں اور کھیل کے میدان سے لے کر زندگی کے ہر شعبے میں ان کی کارکردگی نمایاں ہے پنجاب میں وزیر اعلی مریم نواز کی پالیسی کا محور و مرکز صوبے کے نوجوانوں کو ان کا شاندار مستقبل دینے کے لیے ہر ممکن سہولیات کی فراہمی ہے اور اس مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے ایسے متعدد منصوبے تشکیل دیے گئے ہیں جن سے صوبے کے نوجوانوں کہ وہ خواب پورے ہوں گے جو انہوں نے اپنی عملی زندگی کے لیے دیکھ رکھے ہیں یہ خدمت خلق اور عبادت بھی ہے کہ حکومت ایسے وسائل مہیا کرے جن سے غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے والدین کے چشم و چراغ بھی پڑھ لکھ کر یا مفید علوم و فنون سیکھ کر صرف سرکاری ملازمتوں پر انحصار کرنے کے بجائےخود اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں اور اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کے لیے بھی روزگار کی فراہمی کا باعث بن سکیں حکومت پنجاب کے متعلقہ اداروں کی ویب سائٹس پر وہ تمام معلومات موجود ہیں جن سے نو جوان مستفید ہو سکتے ہیں متعلقہ اداروں کی طرف سے بھی نوجوانوں کی معلومات کے لیے تشہیری پروگرام جاری ہیں اور خود وزیر اعلی پنجاب مختلف تقریبات کے ذریعے نوجوانوں کو حکومت پنجاب کی ان پالیسیوں سے اگاہ کر رہی ہیں جن سے فائدہ اٹھا کر وہ اپنا مستقبل سنوار سکتے ہیں سوشل میڈیا کے ذریعے بھی حکومت پنجاب کے نوجوانوں کے لیے جاری کیے گئے پیکجز کی معلومات عام کی جا رہی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان ان سے فائدہ اٹھا کراپنی تعلیمی سرگرمیاں کامیابی کے ساتھ جاری رکھ سکیں اور عملی زندگی میں اعلی مقام حاصل کر سکیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.