پاکستان میں ذی الحج کا چاند کب نظرآئےگا؟ تاریخ سامنے آگئی

57
پاکستان میں ذی الحج کا چاند کب نظرآئےگا؟ تاریخ سامنے آگئی
محکمہ موسمیات کی ذوالحج کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی سامنے آئی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ ذوالحج کےچاند کی پیدائش 6 جون کو شام 5 بجکر 38 منٹ پر ہوگی۔ سردار سرفراز نے کہا کہ 7 جون کو چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زائد ہوگی،7 جون کو چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

اس حساب سے اگر ذوالحج کا چاند جمعہ 7 جون کو نظر آتا ہے تو عیدالاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.