دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی اداروں کو جدید خطوط پر استوار کریں گے: مریم نواز

69
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی سرکوبی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کو ازسرنو فعال کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ملک اور قوم کے دشمن ہیں، ایک سیاسی جماعت نے حساس تنصیبات پر حملے کرکے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

لاہور میں پنجاب ایپکس کمیٹی کے اپنی زیر صدارت ہونے والے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی سرکوبی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے خفیہ اداروں کی معترف ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہدا کی قربانیاں قابل فخر ہیں، شہدا کے لواحقین کا جذبہ دیکھ کر خوشی محسوس ہوتی ہے، ہم سب ایک ٹیم کی طرح کام کررہے ہیں، سانحہ اے پی ایس کے بعد بنائے گئے نیشنل ایکشن پلان کی سب نے تعریف کی۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کو ازسرنو فعال کرنا ہے، جنوبی پنجاب میں گینگز سے نمٹنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی اداروں کو جدید خطوط پر استوار کریں گے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ملک اور قوم کے دشمن ہیں، ایک سیاسی جماعت نے حساس تنصیبات پر حملے کرکے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

تبصرے بند ہیں.