سو لفظوں کی کہانی
المیہ
ہجوم تھا قابو سے باہر،
ہڑبونگ اور فساد جیسا منظر،
طوفانِ بدتمیزی برپا تھا،
حالات ایسے تھے کہ کون کیا کہہ رہا ہے، کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا،،،
بپھرے ہجوم نے کسی کو کونے میں تختہءمشق بنایا ہوا تھا۔۔۔
ایک وہ کونے میں بیٹھی ہوئی،
اور ہزاروں کا مجمع۔۔۔۔
یہ کون ہیں؟
اور یہ کس بیچاری کو کونے میں گھیرا ہوا ہے؟
میں نے فکرمندی میں دوسو سے پوچھا۔۔۔
یہ کونے میں جو سہمی ہوئی ہے خوف سے، یہ "دلیل” ہے۔
اور ہجوم کی لیڈرشپ،
"گالم گلوچ، بدتمیزی اور نفرت” کے ہاتھ میں ہے۔
دوسو سرگوشی میں بولا۔






