بابر اعظم ایک بار پھر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بن گئے

78

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سٹار بلے باز بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنا دیا، اس ضمن میں پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بابر اعظم وائٹ بال کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے
پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کی متفقہ سفارش کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بابر اعظم کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال (ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی) کپتان مقرر کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی ایک دو روز قبل کاکول پہنچی تھی اور بورڈ کے فیصلے پر شاہین شاہ آفریدی کو اعتماد میں لیا، اس دوران انہیں کرکٹ بورڈ کے مستقبل کے پلان کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا، اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے شاہین آفریدی کے بابراعظم کے حوالے سے جو تحفظات تھے انہیں بھی دور کیا اور پھر کمیٹی کی متفقہ رائے کے بعد بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنانے کی تجویز پیش کی گئی۔

Lahore (Sports Reporter) Pakistan Cricket Board has made star batsman Babar Azam the captain of the national cricket team once again. will lead

Daily Sarzameen is determined in providing the content for everyone which includes entertainment, politics, trending issues and many more.
روزنامہ سرزمین مستند خبریں فراہم کرنے والا ایک باوقار اخبار ہے جس میں تفریح، سیاست، رجحان ساز مسائل اور بہت کچھ شامل ہے۔

#todaynews #currentaffairs #breakingnews

31/03/24

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.