سو لفظوں کی کہانی *صحافی*

شاہد کاظمی

8

صحافت کی اعلیٰ تعلیم بہت شوق سے حاصل کی،
صحافی بننا خواب تھا،
خوشی خوشی صحافت کے میدان میں قدم رکھ دیا،
سوچا ملک و قوم کی خدمت کریں گے،
سچائی کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنائیں گے،
ایسا کچھ ممکن نا ہوا،
اور خواب ثابت ہوا،
جرنلزم میں ماسٹرز کیا،
مگر کئی کئی ماہ تنخواہ سے محروم،
یہ حقیقی صحافی ہے۔۔۔
نہ صحافت کی تعلیم،
نہ ہی بولنے یا لکھنے کا فن،
صحافت کی الف ب کا بھی اسے علم نہیں،
جگت مارنے میں مگر ماہر ہے،
پرنٹ، الیکٹرانک، سوشل میڈیا ہر جگہ چھایا ہوا ہے،
یہ چھاتہ بردار صحافی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.