پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز: شاہین کی شرکت سے متعلق بڑی خبر آگئی

42
شاہین شاہ آفریدی
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی نیوزی لینڈ کیخلاف ابتدائی 2 ٹی ٹوئنٹی میچز میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قیادت سے ہٹائے گئے شاہین آفریدی پہلے دو ٹی 20 میچز نہیں کھیلیں گے۔

ذرائع کے مطابق کاکول میں ٹریننگ کیمپ کے بعد شاہین آفریدی بولنگ ردھم حاصل کرنےکےخواہش مند ہیں یہی وجہ ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی نیوزی لینڈکےخلاف ابتدائی ٹی 20 میں شرکت مشکوک ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ٹیسٹ فاسٹ بولر شاہین آفریدی ورلڈ ٹی 20سے قبل رسک نہیں لینا چاہتے لہٰذا شاہین آفریدی نیوزی لینڈکےخلاف ممکنہ طورپرراولپنڈی میں ایک اور لاہور میں آخری 2 ٹی 20 میچ کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 18 اپریل سے 27 اپریل تک کھیلی جائے گی۔

3 میچز 18، 20 اور 21 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ 25 اور 27 اپریل کو لاہور میں 2 میچز ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.