مرغی کا اڑان پروگرام جاری

ڈیرے دار سہیل بشیر منج

5

1990
کی دہائی میں تھائی لینڈ میں چکن کا بحران کھڑا ہو گیا مرغی کی فارمنگ کرنے والوں نے ایک تنظیم بنا لی جس نے مختلف کہانیاں گھڑ کر مرغی کی قیمتیں اسی باٹ فی کلو تک پہنچا دیں حکومت تھائی لینڈ نے انہیں بہت سی وارننگ جاری کیں مختلف حربے استعمال کیے لیکن کسی طور بھی چکن کی قیمتیں کم کرنے میں کامیابی حاصل نہ ہو سکی آخر کار ان کی پرائس کنٹرول کمیٹی نے ان سے مذاکرات کا فیصلہ کیا مذاکرات کئی روز تک جاری رہے لیکن چکن مافیا کسی طور کی قیمتیں کم کرنے پر راضی نہ ہوئی یہ خبر بادشاہ بھومی بول تک پہنچ گئی بادشاہ نے فورا وزیراعظم کو طلب کیا اور ان سے کسی بھی صورت قیمتیں کم کروانے کا کہا اس نے ایک ہفتے کا وقت لیا بہت کوششیں کی لیکن کامیابی حاصل نہ ہو سکی انہوں نے سرکاری میڈیا کے ذریعے ایک زبردست کمپین چلائی گئی لوگوں کو چکن کا بائیکاٹ کرنے کا مشورہ دیا تھائی بلاشبہ بحیثیت قوم ہم سے بہت
آ گے ہیں انہوں نے حکومت کی اس کمپین میں بھرپور ساتھ دیا لیکن اس کے باوجود چکن مافیا نے ہار نہ مانی آخر کار تھائی لینڈ گورنمنٹ نے اپنی عوام کو خرگوش،بطخ اور مچھلی کا گوشت کھانے کا مشورہ دیا دیکھتے ہی دیکھتے تھائی لینڈ کے بہت سے گاؤں خرگوشوں اور بطخوں سے بھر گئے ایک ایک فارمر نے ہزاروں کی تعداد میں بطخوں کی بریڈ کروائی انہیں پالا ایک سال میں بطخ خرگوش اور مچھلی کا گوشت تھائی عوام کے ٹیسٹ کا حصہ بن گیا جب پولٹری مافیا نے عوام کو متبادل گوشت پر منتقل ہوتے دیکھا تو ان کے ہوش ٹھکانے آ گئے ان کی تنظیم آپس میں ہی لڑ مر کر ختم ہو گئی اس بحران نے تھائی قوم کے رویے کی وجہ سے ہمیشہ کے لیے دم توڑ دیا اب انہوں نے بطخ خرگوش اور مچھلی کو اپنی خوراک کا مستقل حصہ بنا لیا ہے
گزشتہ پندره دن سے پاکستان میں چکن کی قیمتوں میں متواتر چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے
یوں محسوس ہوتا ہے جیسے مرغی نے بھی وزیراعظم کے اڑان پروگرام کو کاپی کرنا شروع کر دیا ہے آج اگر قیمت چھ سو روپے ہے تو اگلے دن سات سو اس سے اگلے دن آٹھ سو روپے فی کلو تک پہنچ جاتی ہے لیکن ہم پھر بھی خریدنے سے باز نہیں آتے ابھی تک بدقسمتی سے پنجاب حکومت نے مرغی کے گوشت کی قیمتوں پر کوئی نوٹس نہیں لیا فارمر آٹھ سو روپے کلو فروخت کر کے بھی کہتا ہے کہ میں نقصان میں رہا ہوں
میری گزشتہ روز ایک شادی کی تقریب میں ایک فارمر سے طویل نشست ہوئی باتوں کا سلسلہ حکومتی کارکردگی، تحریک انصاف، اڑان پروگرام سے ہوتا ہوا مرغی کے گوشت کی قیمتوں پر آگیا جب میں نے ان سے سوال کیا کہ مرغی کا گوشت اتنا مہنگا کیوں ہو رہا ہے تو وہ فرمانے لگے چونکہ اب ہم مرغی کی فیڈ میں سویابین استعمال نہیں کرتے اس لیے مرغی جہاں چالیس دنوں میں تیار ہوتی تھی اب ساٹھ سے ستر دنوں میں تیار ہوتی ہے ان تیس دنوں کا ہال کا اضافی کرایہ ، لیبر کی اضافی تنخواہ، بجلی کے اضافی بلوں کی وجہ سے چکن کی قیمتیں کم نہیں ہو پا رہیں میں نے پھر سے سوال کیا کہ کب تک امید کی جا سکتی ہے کہ چکن عام آدمی کی پہنچ میں آ جائے گا تو انہوں نے بغیر ایک سیکنڈ ضائع کیے جواب دیا کبھی نہیں یہ کسی ایک فارمر کا جواب نہیں تھا بلکہ یہ سب فارمرز کا مجموعی جواب تھا اب ہمارا جواب کیا ہوتا ہے اس کا انتظار ہے
ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم نے ایک قوم بننا ہے یا پھر آٹھ سو روپے کلو گوشت خرید کر کھانا ہے
اگر ہم سب مل کر صرف دو ماہ کے لیے چکن کا بائیکاٹ کر دیں جب ڈیمانڈ میں کمی آئے گی ساتھ ہی ریٹ بھی نیچے آ جائیں گے اس کے ساتھ ہمیں بھی تھائی قوم کی طرح مچھلی ،خرگوش اور بطخ کو اپنی خوراک میں متبادل گوشت کے طور پر شامل کر لینا چاہیے ہمارے ہاں خرگوش کے گوشت پر چند لوگوں نے کچھ فتوے جاری کر رکھے ہیں وہ نہ خریدیں میں نے کئی مرتبہ خرگوش کا گوشت کھایا ہے یقین کریں اس میں وہ تمام عناصر موجود ہیں جو ہرن کے گوشت میں ہیں یہ انتہائی لذیذ ہوتا ہے اگر ہمارے دیہاتوں میں رہنے والے لوگ خرگوش پالنا شروع کر دیں مچھلی کے کے بعد شاید دنیا میں تیز ترین پیدائش والے جانوروں میں خرگوش بھی شامل ہے ہمارے ہاں ایک متھ پائی جاتی ہے کہ خرگوش زمین میں سرنگ کھود کر رہتے ہیں جس سے گھروں کو نقصان پہنچتا ہے میرے بھائیو ! آ ج کل خرگوشوں نے بھی اپنا رہن سہن تبدیل کر لیا ہے اب یہ پنجروں میں بھی رہ لیتے ہیں ان کی فارمنگ کی یوٹیوب پر ہزاروں کی تعداد میں ویڈیوز موجود ہیں وہ دیکھیں اور اللہ کو یاد کر کے خرگوش فارمنگ شروع کر دیں پولٹری مافیا نے خرگوش کے گوشت کے بہت سے نقصانات پیش کیے ہوئے ہیں لیکن وہ سب کہ سب جھوٹ بولتے ہیں یہ ہرگز نہیں چاہتے کہ پاکستانی قوم ان کے شکنجے سے نکلے لیکن میرے خیال میں اب حد ہو گئی ہے ہمیں متبادل گوشت پر ضرور منتقل ہو جانا چاہیے ہمارے دیہاتوں میں آج بھی ٹوبے موجود ہیں اگر نہیں ہیں تو آ پ خود سے ایک تالاب بنائیں بطخیں پالنا شروع کر دیں ان کی افزائش بھی تیزی سے ہوتی ہے پاکستان میں بہت سی ہیچریاں بطخ کے چوزے پیدا کر رہی ہیں وہاں سے چوزے خریدیں انہیں پالیں یہ گوشت کے ساتھ ساتھ انڈے بھی مہیا کریں گیں اگر آ پ میری بات سے متفق ہیں تو فوری طور پر خرگوش اور بطخیں پالنا شروع کر دیں میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ آپ ایک سال میں بہت اچھا
منافع کمانے کی پوزیشن میں آ جائیں گے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.