میرا سرائکی وسیب میں قیام
نصف صدی کا قصہ ۔
دوسری قسط
تحریر ڈاکٹر مظفر عباس
رمضان کا مبارک مہینہ تھامیں نےطالب علموں اوراساتذہ کے مالی تعاون سےوہاں چھوٹی سی چبوترہ نمامسجدبنوادی،فورتھ ائیر کے عبدالغنی کوجوحافظ قرآن تھا اس کاخادم مقررکردیااور تراویح کا بھی اہتمام کیاگیاجوحافظ عبدالغنی نے ہی پڑھائیں ستائیس رمضان کو ہم نےجشن ختم قرآن کیا،عبدالغنی بہت نیک تھا
مگراول نمبرکاشرارتی،
میری اُردواختیاری کی کلاس میں تھا ایک دن مثنوی سحرالبیان پڑھاتے ہوئےجب میں اس شعر پر پہنچا-
وہ مسی وہ اُس کےلب لعل فام / سواد دیار بدخشاں کی شام،تو وہ کھڑا ہوگیاکہ مجھےشعرسمجھ نہیں آیا
میرے باربارسمجھانے پر بھی نہ سمجھا یا پھر شرارت کر رہا تھاکہ مسی کو سرائیکی میں کیا کہتے ہیں
میں تو پہلے ہی سے تیار تھا چنانچہ میں نے خواجہ غلام فرید کی کافی کا یہ شعر سنا دیا
،پھر کیا تھا پوری کلاس عش عش کرنے لگی- موساگ ملیندی دا گجر گیا ڈینہ سارا
شنگار کریندی دا گجر گیا ڈینہ سارا اب آپ کو شروع میں میرےاس کافی کے بیان کرنےکا جوازمل گیاہو گا-
ایک اور استاد کی کلاس میں یہی حاضری لگاتےوقت کھڑا ہو گیا اور بولا-
استاد جی کھڑائے کھنگارسٹی آ واں،مگراُس کی تمام شرارتیں بس معصومانہ ہوتی تھیں-لیہ کالج ہی کی ایک اور شخصیت یاد آرہی ہے جو بہت دلچسپ تھی،
ہاسٹل کا قدیم چوکیدار فقیر محمد جوبہت محنتی اور مخلص ہونے کے ساتھ ساتھ طلبہ اور
اساتذہ میں یکساں مقبول تھا-اُس دور میں کالج کےارد گرد آبادی نہیں تھی فقط ریت کےٹیلے تھے،
فقیرمحمد کامعمول تھاکہ رات کومیری چارپائی ایک ٹیلے پر بچھا دیتا تھا اور ساتھ بیٹھ جاتا
اور پھر ایسے کہانیاں سنانا شروع کرتا کہ الللہ دے،بندہ لے،کہانی اس انداز سے سناتا کہ
میں تو سنتے سنتےسو ہی جاتا
کبھی کبھی اپنے ذاتی قصےبھی سنانےلگتا،کہانی شروع کرنےکابھی اُس کااپنا خاص اندازتھا
ہمیشہ یوں شروع کرتاتھا-سائیں! ہک ہابادشاہ،اساں دا تُہاڈا الللہ بادشاہ-
بس پھر معلوم نہیں مجھے کن کن دنیاؤں میں لے جاتااور جب میں بیدار ہوتا تو فجر کی اذان ہو رہی ہوتی تھی،دلچسپ کہانیاں اوپر سی مٹھری سرائیکی زبان،
مجھے وہ مزا آج بھی نہیں بھولا-کہانی ذرا لمبی ہوگئی ہے
چنانچہ خواجہ صاحب کی کافی کومکمل کرکےاپنی بات یہاں ختم کرتے ہیں
حک دم عیش دی سیج نہ مانڑیم بخت نہ ڈتڑم وارا
پڑھ بسم اللہ گھولی ام سرکوں چاتم عشق اجارا
رانجھن مینڈا میں رانجھن دی روز ازل دا کارہ
ہجر فریداؔ لمبی لائی جل گیوم مفت وچارا ————————————
08/06/24
https://dailysarzameen.com/wp-content/uploads/2024/06/p3-1-1-scaled.webp