بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

33
بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
محکمہ موسمیات نے شدید گرمی سے پریشان کراچی والوں کو خوشخبری سنادی تاہم آج بھی پارہ 42 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہیٹ ویو کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ جاری ہے، شہر میں شدید گرمی کی لہر کا تیسرا روز ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ دو روزتک شہر میں ہیٹ ویوز کی لہر برقرار رہے گی،، تیز دھوپ کے ساتھ تپش اورگرم ہوائیں چلیں گی۔

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری رہنےکا امکان ہے تاہم نمی کےزیادہ تناسب کی وجہ سےگرمی کی شدت زیادہ محسوس ہورہی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ دو جون سے موسم میں بہتری کا امکان ہے اور گرمی کی شدت میں کمی آئے گی تاہم 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔

دوسری جانب موہنجوداڑو، دادو، سبی میں درجہ حرارت اکاون، نوابشاہ میں پچاس، سکھرمیں انچاس ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔

ملک کے جنوبی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ شام کے اوقات میں لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، دیر، چترال، سوات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش متوقع ہے

تبصرے بند ہیں.