گلستان جوہر میں نا معلوم افراد کی فائرنگ، جامعہ ابوبکر کے مہتمم جاں بحق

34

کراچی: کراچی گلستان جوہر میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سےجامعہ ابوبکر کے مہتمم ضیاء الرحمان  جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق گلستان جوہر 16 میں جامعہ ابوبکر کے مہتمم ضیاء الرحمان باہر واک کر رہے تھے، دو نا معلوم افراد نےان کو پستول سے تشانہ بنا کر متعدد فائر کیے جس کے باعث مولانا ضیاء الرحمان موقع پر ع دم توڑ گئے۔ 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل پرحملہ کرنےوالےفائرنگ کرکےفرارہوگئے۔ ایس ایس پی ایسٹ نے کہا کہ فائرنگ میں 2 ہتھیار استعمال کیے گئے، واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.