پنجاب میں صحت کی جدید سہولیات عام کرنے کا پلان تیار

46

اداریہ

آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں عوام کو صحت کی جدید سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر بار دعوے ہوتے رہے ہیں ۔اس حوالے سے اگر کسی حکومت نے کوئی اچھا کام کیا بھی تو
اس حکومت کے جاتے ہی صحت کی سہولیات کے منصوبے بند کردئیے گئے اور نئے منصوبوں پر عملدرآمد
کی صورت نکالنے کے جتن ہوتے رہے اسی تناظر میں ایک طویل عرصے سے حکومتوں کے آنے جانے کے ساتھ عوامی بہبود کے منصوبوں کے ساتھ کھلواڑ ہوتا رہا ہے ۔
سیاستدانوں کی ہٹ دھرمی اور ضد نے سب سے زیادہ عوام کو نقصان پہنچایا ہے ۔ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی صوبے کی وزیراعلیٰ ایک خاتون بنائی گئی ہیں۔
ملک کے سب سے بڑے پنجاب کو یہ اعزاز حاصل ہورہا ہے کہ جہاں تین بار وزیراعظم منتخب ہونے والے میاں نوازشریف کی صاحب زادہ مریم نواز شریف نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالا ہے ۔
ان کی راہ میں اگرچہ کئی طرح کی رکاوٹیں حائل ہوں گی مگر انہوں نے آتے ہی عوامی بہبود کے لئے جو اعلانات کئے ہیں ان سے ان کی نیت ٹھیک ہونے کا پتہ چلتا ہے ۔
مریم نواز شریف نے بجلی کے ہوشربا بلوں کے ستائے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کے لئے
نئے منصوبوں پر فوری عمل کرنے کی ہدایت کی ہے ،تعلیمی شعبے پر توجہ دیتے ہوئے ہر شہری کے بچوں کے لئے مفت ابتدائی تعلیم لازمی دلوانے کی بات کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں
اسی طرح مریم نواز شریف نے صوبے میں صحت کی جدید سہولیات عام کرنے کے لیے بھی اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے ۔
اس تناظر میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ہیلتھ کارڈ کوری ڈیزائن کر کے
جلد فعال کرنے کی ہدایت کردی۔لاہور میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا ،
جس میں سرکاری اسپتالوں کی ایمر جنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان طلب کیا گیا۔
اجلاس میں ادویات کی ہوم ڈیلیوری یکم مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور
وزیر اعلی پنجاب نے پیتھالوجی لیب سٹم میں بہتری کیلیے تجاویز طلب کر لیں۔
اجلاس میں سرکاری اسپتالوں کیلیے سینٹرل پیتھالوجی لیب بنانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا ۔
اجلاس میں صوبے کے 3 اصلاح میں میڈیکل سٹی بنانے کیلیے سفارشات اور تجاویز طلب کی گئیں۔
مریم نواز نے اس موقع پر صوبے بھر میں خالی ،متروک اور بند پڑے اسپتالوں کی
عمارتوں کی فہرست طلب کی۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ مفت ادویات عوام کا حق ہے،
ادویات دینے کا عہد پورا کریں گے، پسماندہ اور دور دراز شہروں کے لوگوں کا بھی
طبی سہولتوں پر پورا حق ہے۔انکا کہنا تھا کہ عوام کو طبی سہولتیں دینا کوئی احسان نہیں ،
احسان کرنے والا رویہ بدلنا ہوگا، ہیلتھ کارڈ کوری ڈیزائین کر کے جلد فعال کر دیا جائے گا۔
اجلاس کے دوران دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے بڑے اسپتالوں کی ری ویمپنگ جون تک مکمل کر لی جائے گی۔
مریم نواز شریف نے وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھاتے ہی اعلان کیا تھا کہ
صوبہ بھر میں ہیلتھ کارڈ بحال اور 12ہفتوں میں ائیر ایمبولینس سروس شروع کریں گے
پنجاب کے تمام ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات فراہم کی جائیں گی،
اس کے بعد وہ مسلسل صحت کی بہترین سہولیات عوام کو فراہم کرنے کے لئے کوشاں نظر آئیں ہیں
انہوں نے ابتدائی اجلاسوں میں اس حوالے سے اہم پیش رفت کی ہے اور صوبے میں صحت کے شعبے کے
دستیاب وسائل کو بہترین طریقے سے بروئے کار لانے کی حکمت عملی تیار کرنے کی جانب اہم قدم اٹھایا ہے ۔
پنجاب میں تعلیم اور صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے مریم نواز شریف
کے حالیہ پروگرام کے عملی شکل اختیار کرنے سے بلاشبہ ان شعبوں میں انقلاب برپا ہو جائے گا ۔

01/03/24

https://dailysarzameen.com/wp-content/uploads/2024/02/p3-22-1-scaled.jpg

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.