*سو لفظوں کی کہانی* *حل*

شاہد کاظمی

2

بیچارے لوگ سیلاب میں بہہ رہے ہیں،
سیاح مر رہے ہیں،
بے یارو مددگار، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے،
ریسکیو انتظامات کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔
بجلی مزید مہنگی ہونے کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے،
گھروں کا سامان بل کی وجہ سے بک رہا ہے۔
غربت نے کس بل نکال دیے ہیں،
لوگ خود کشیاں کر رہے ہیں۔
کیا آپ نے کوئی حل سوچا؟
دوسو نے بڑے صاحب سے پریشانی میں پوچھنے کی جسارت کر لی۔
صاحب کا قہقہ گونجا، اور بولے،،،
ہاں حل سوچا ہے نا،
تسلی کا پریس ریلیز جاری کر دو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.