سو لفظوں کی کہانی روبوٹ

شاہد-کاظمی

2

کیا کہا حساس؟
نہیں نہیں اسے حساس ہونے کی بالکل اجازت نہیں،
ایسے رویوں سے تو اس کا کوئی لینا دینا ہی نہیں ہے۔
سکون بھی محدودے چند حالات کے علاوہ پانا، اس کے لیے شجر ممنوع کی طرح ہے۔
کیا کہا گلہ، شکوہ یا پھر مان؟
ارئے بھئی ان باتوں سے بھلا کیا لینا دینا اس کا،
اسے تو شکوہ پروف بننا ہوتا ہے۔
اور ایک بات یاد رہے کہ،
تھکن، پریشانی یا نفسیاتی مسلے کے باوجود،
اپنی ذمہ داریوں سے پہلوتہی برتنا تو جرم شمار ہو گا۔
جی بالکل،
اس معاشرے میں،
مرد کو ایسا ہی سمجھا جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.