سو لفظوں کی کہانی موت

شاہد-کاظمی

1

یار تم روز تعزیت کے لیے،
اپنے دوست کے گھر جاتے ہو۔
لیکن تم اس کے خاندان کے افراد سے تعزیت کیے بناء ہی،
بس تسبیح پڑھ کے واپس آ جاتے ہو،
یہ میری سمجھ سے باہر ہے،
آخر معاملہ کیا ہے؟
میں نے دوسو سے پوچھا۔
اس کے دوست کی چند دن پہلے وفات ہوئی،
اور دوسو کا رویہ میرے لیے بہت عجیب تھا۔۔۔
دوسو نے افسردگی سے جواب دیا کہ،،،
تعزیت مخلص لوگوں سے کی جاتی ہے،
یہ سب منافق ہیں،
زندگی میں میرے دوست سے ناراض رہے،
اب منافق بن کر لوگوں سے تعزیت لے رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.