یوم تکبیر پاکستان ہماری جاگیر

تحریر : ڈاکٹر زرقانسیم غالب

3

یوم تکبیر استحکام ، دفاع اور وقار کا آئینہ دار ہے۔ 28 مئی یوم تکبیر وطن عزیز کے دفاع، سالمیت اور بقا کا ضامن ہے۔ یہ دن سلامتی اور قومی وقار کی علامت کے طور پر ملکی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔

دنیا بھر میں کچھ دن کچھ تاریخیں اپنے اپنے اطوار سے  بڑی خاص حثیت رکھتی ہیں  اور انھیں جوش و خروش سے منایا جاتا ہے انہی خاص دنوں اور تاریخوں میں 28 مئی یوم تکبیر کے نام سے ہماری پہچان بنا ہے یہ دن ہمیں ڈر خوف سے نکال کر مسرتوں پرعزم پر امن جزبوں سے سرشار کر گیا

یوم تکبیر ، پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے جب بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 28 مئی 1998ء کو پاکستان نے صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے مقام پر پانچ کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے حیران کر کے اس دن کو یوم تکبیر کے نام سے موسوم کیا گیا۔ ‏پاکستان دنیا کا واحد مسلم جوہری طاقت والا ملک ہے۔ ‏

صد شکر پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے آج 27 برس مکمل ہوئے، یومِ تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل ہے سکول، کالج، یونیورسٹی اور دفاتر بند ہیں

پاکستان نے 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے دنیا بھر میں اپنا نام پیدا کیا

 آج ہی کے دن بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کا جواب دیا ، خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا اور دفاع کا حق منوایا۔

یوم تکبیر ہر سال 28 مئی کو منایا جاتا ہے اور یہ وہ یادگار دن ہے جب پاکستان دنیا کے سامنے پہلی اسلامی ایٹمی قوت بن کر ابھرا اور پاکستان نے ایٹمی تجربات کر کے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا۔

بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کیے جس کے بعد اس دن کو ’یوم تکبیر‘ کے نام سے یاد رکھا جاتا ہے۔

آج یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل ہے،خصوصی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں، وطن کے رکھوالوں کو سلام پیش کیا جا رہا ہے۔

مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے پاکستانی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے مکمل تیار اور پُر عزم ہیں ۔

پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے یوم تکبیر 1998 کے اُس عظیم لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان جوہری طاقت کے طور پر اُبھرا۔پاکستان نے جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک توازن بحال اور اپنے دفاع کے حق کو منوایا۔پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیت قومی امانت ہے، جو عوامی امنگوں کی عکاس ہے، مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے مکمل تیار اور پُر عزم ہیں۔

پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 27 برس ہوگئے اس بار  یوم تکبیر ایک اہم اور تاریخی موقع پر منایا جا رہا ہے۔

 پاکستان اللہ کے فضل و کرم سے 6 تا 10 مئی کے معرکہ حق میں فتح یاب ہوا ادیبوں شاعروں کی مشترکہ خوائش ہے اس تاریخ کو یوم الفتح کے نام سے یاد کیا جائے 10 مئی کو بھی خاص دن بنا کر منایا جائے اس دن بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں سرخرو ہو کر نکلے ہیں، فتح مبین سے سرشار قوم کیلئے یوم تکبیر کی مسرتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے

اسی طرح مئی 1998 میں بھارت نے 5 ایٹمی دھماکے کرکے ہماری سلامتی، دفاع اور خود مختاری کو چیلنج کیا تھا،  پاکستان نے جوابی 6 دھماکے کر کے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا جو ہماری قوم کی امنگوں، مفادات کی ترجمانی ہے،  ہم پاکستانی اقتصادی پابندیوں، دباؤ ،دھمکیوں اور لالچ کو خاطر میں نہیں لاتے۔

پاکستان کی جوہری صلاحیت مکمل طور پر دفاعی نوعیت کی ہے یہ امن و استحکام کی ضمانت ہے۔ پاکستان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وطن عزیز کی مسلح افواج ہر خطرے کے خلاف مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر دم تیار ہیں۔ ہم اس دن کے حوالہ سے پاکستان کی سائنس و ٹیکنالوجی کے ماہرین، انجینیئرز بالخصوص پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قیادت کی دوراندیشی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی کوششوں سے پاکستان آج ایک ناقابلِ تسخیر دفاعی حیثیت رکھتے ہوئے دنیا بھر میں مقام خاص رکھتا ہے ڈاکٹر عبد القدریر خان ہمارے محسن تھے جنھوں نے اپنی زندگی پاکستان کے نام کر دی اللہ ہمارے دشمن حاسد زیر کرے اور پاکستان کو رہتی دنیا تک روشن  و تابندہ رکھے آمین ۔۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.