جنگ بندی کے بعد پاکستان سپر لیگ کا دوبارہ آغاز۔

تحریر:بالم حیدرآبادی

0

  پاکستان اور بھارت دو پڑوسی مگر ایسے پڑوسی ملک ہیں کہ جن میں امن کم اور کشیدگی زیادہ رہتی ہے،گذشتہ دنوں بھی دونوں پڑوسی ملکوں میں جنگ کا سماں رہا اور ہلکی پھلکی جنگ ہوئی بھی، مگر پھر دونوں ملکوں کے درمیان ایک ثالث نے آ کے جھگڑا بند کروایا،لڑائی ختم کروائی اور جنگ بندی ہو گئی،دونوں پڑوسی ملکوں میں یکایک جنگ چھڑ جانے کے باعث دونوں طرف کی عوام کو چند روز خوف و ہراس کی فضا میں کاٹنے پڑے، پاکستان میں پاکستان سپر لیگ اور بھارت میں آئی پی ایل کو روکنا پڑ گیا مگر پھر اخلاقی،عسکری، سفارتی،میڈیا اور حکومتی یعنی ہر محاذ پر امن سکھ اور شانتی کی دشمن مودی سرکار کو شکست کی ہزیمت اور پاکستان کو مسند احترام و ہر دل عزیزی پر سرفراضی نصیب ہوئی تو پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے ایلیمینیشن،کوالیفائرز اور فائنل سمیت بقیہ آٹھ میچز کے انعقاد کا پروگرام دے دیا،راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں اس عالمی سطح پر ایک برینڈ کی صورت اختیار کر جانے والی پاکستان سپر لیگ کے تعطل کے بعد از سر نو آغاز کیلیے گذشتہ شب میدان میں اتریں،اس موقعے پر ایک شاندار تقریب کا اہتمام رہا،آرمی چیف مولانا حافظ سید عاصم منیر شاہ،ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف چوہدری،چیئرمین سید محسن رضا نقوی و دیگر بھی موجود تھے،قومی ترانے سے تقریب کا آغاز ہوا جبکہ کرکٹروں،ٹیم و میچ آفیشلز نے پاک آرمی کے ساتھ بھرپور اور مکمل اظہار یگانگت،شکرگزاری و یکجہتی کیا،آرمی چیف بھی بےحد خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے تھے،تقریب کے اختتام پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، پاکستان سپر لیگ عالمی سطح پر کھیلی جانے والی لیگز میں سے ایک نمایاں ترین لیگ ہے ان عالمی مقابلوں کی دلکشی اور رعنائی کی اصل وجہ ان میں مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ جگ مشہور کرکٹروں کی شمولیت ہے،پاکستان سپر لیگ میں اسلام اباد یونائیٹڈ،لاہور قلندرز، کراچی کنگز،پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈییٹر اور ملتان سلطان کی چھ ٹیمیں شامل ہوا کرتی ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے گیارہویں ایڈیشن میں دو مزید ٹیموں کے اضافے کا اعلان تو کیا ہے مگر یہ کن شہروں کے ناموں سے منسوب کی جائیں گی یہ ابھی صیغہ راز میں ہے، عوامی سطح پر سمجھا جا رہا ہے کہ صوبہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد اور کے پی کے سے یا کشمیر گلگت بلتستان سے ایک ٹیم لی جائے گی۔ قارئین کرام،پاکستان اور بھارت دونوں اطراف جاری کرکٹ لیگز میں جگ مشہور غیر ملکی کرکٹرز جنگی حالات کے پیش نظر اپنے اپنے ملکوں کو لوٹ گئے تھے،اب پاکستان اور بھارت دونوں نے اپنی اپنی لیگز دوبارہ سے شروع کرنے کا اعلان کیا تو بھارت کو غیر ملکی کھلاڑیوں کی واپسی کے حوالےسے مایوسی کا سامنا رہا مگر پاکستانی فوج کی مہارت اور چند روزہ جنگ کے دوران پہلے صبر وتحمل اور پھر بھرپور کاروائی کے ذریعے منہ زور اور خوش فہمی کا شکار دشمن کے ہاتھوں کے طوطے اڑا دینے والے آپریشن “بنیان المرصوص” کے نتیجے میں حاصلہ عزت افزائی و محبوبیت کا پھل ہے کہ پاکستان کو ایسی کسی شرمندگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور پی ایس ایل کی تمام فرنچائیزڈ ٹیمیں پہلے سے زیادہ طاقت سے میدان میں اترنے پر قادر ہیں، کراچی کنگز کا کپتان آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر،افغان کھلاڑی محمد نبی،اسکاٹ لینڈ سے جارج منسے،کوئیٹہ گلیڈیٹرز کے لیے رائلی روسو فن ایلن کے علاوہ سری لنکن کھلاڑیوں دنیش چندیمل،آوشکا فرنینڈو،افغانی گلبدین نائب نے دستیابی ظاہر کر رکھی ہے،اسلام آباد میں ہمیں ایلکس ہیلز،راسی ڈرڈوسن،مین ڈوارشس،ٹیمل ملز،جمی نیشن،لاہور قلندرز میں سکندر رضا،شکیب الحسن،راجا پکسے،پشاور زلمی میں لیوک وڈ،میکس برینٹ،نجیب زادران،ملتان سلطان میں جوش براؤن،پیٹر ہیٹزوگلو دل لبھاتے،خون گرماتے دکھائی دیں گے،پنڈی میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے مابین گزشتہ شب کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں میں غیر ملکی کھلاڑی پورے جوش و خروش اور بےفکری سے مکمل احساس تحفظ کے ساتھ کھیلتے دکھائی دیئے،مدمقابل ہوں گی،جنگ سے قبل نو میچوں کے بعد کوئٹہ گلیڈیئیٹرز 13 پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون پوزیشن پر تھی،کراچی کنگز آٹھ میچوں کے بعد 10,اسلام آباد 9 میچوں کے بعد10,لاہور قلندرز نو میچوں کے بعد 9 اور پشاور زلمی آثھ میچوں کے بعد 8 پوائنٹس لے کے ابھی آگے بڑھ جانے کی پوزیشن میں تھیں،ملتان سلطان 9 میچوں میں صرف ایک فتح کے دو پوائنٹس کے ساتھ شرمندگی کی اتھاہ گہرائیوں میں ڈبکیاں کھارہی ہے،اور اس ٹیم کا کپتان محمد رضوان لرننگ لائیسنس لینے پر مصر ہے۔ 20 مئی کو وقفہ ہوگا اور21 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پہلا کوالیفائر شب آٹھ بجے کھیلا جائیگا،22 مئی شب آٹھ بجے ایلیمنیٹر 23 مئی کی شب آٹھ بجے دوسرا کوالیفائر کھیلا جائیگا،اس جنگ سے متاثرہ پاکستان سپر لیگ کا فیصلہ کن میچ یعنی فائنل میچ 23 مئی کی شب آٹھ بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا،کون سی دو ٹیمیں فائنل میں مدمقابل ہوں گی اور بالآخر کونسی ٹیم پاکستان سپر لیگ کے ایڈیشن دہم کی چیمپئین ہوگی اس کا انتظارآپ بھی کیجیے ہم بھی کرتے ہیں،مگر پاکستان کرکٹ بورڈ کو یقیناً پی ایس ایل دہم کو پاک فوج کے نام کرنا چاہیے کہ اگر ہماری بہادر فوج “بنیان المرصوص” نا ہوتی تو شاید حالات آج کچھ اور ہی ہوتے،یہ ژندہ باد قوم،پائندہ باد پاکستان،یہ کھیل تماشے ان جوانوں،انکی بہادری اور شہادتوں کی مرہون منت ہے،پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا میچ بیٹسمینوں کی شاندار بیٹنگ اور بالروں کی بےبسی کا مظہر رہا،میچ میں بابر اعظم نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دینے کا غلط فیصلہ کیا جبکہ اعداد و شمار انکو دستیاب تھے جنکا شائد انہیں علم ہی نہیں تھا کہ یہاں دوسری باری لینا سراسر گھاٹے کا سودا ہے،میچ کا آغاز سنسنی خیز رہا جب پہلی ہی گیند پر بین میکڈرموٹ کو لیوک وڈ نے کلین بولڈ کر دیا مگر پھر کپتان ڈیوڈ وارنر 86 رنز اور جیمز وینس 72 رنز نے دوسری وکٹ پر 182 رنز کی شاندار شراکت قائم کر کے جیت کی بنیاد رکھی ان دونوں کو آئوٹ کر کے زلمئے میچ میں واپس آئی مگر پھر خوشدل شاہ اور محمد نبی نے مار مار کر پشاوریوں کا بھرکس بحر دیا،کراچی کنگز

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.