*سو لفظوں کی کہانی* *جذبہ*

شاہد کاظمی

1

غرور یہ کہ ہم تعداد میں زیادہ ہیں،
ایک کے مقابلے میں ہم چار ہیں،
فناء کر دیں گے تمہیں،
ہماری افرادی قوت پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے،
ٹیکنالوجی پر ہمارا اختیار ہے،
ہمارے ذہین دماغ مکاری کی اعلی مثال ہیں۔
سوشل میڈیا پہ جب چاہیں قدغن لگا سکتے ہیں، تم کچھ نہیں کر سکتے،
ہم پانی روک دیں تو تم کیا کرو گے؟
دشمن نے للکارا۔۔۔۔۔
عددی برتری اور پانی کی بندش ہمارا عزم متزلزل نہیں کر سکتی،
ہمارا جواب ہر یزید کے منہ پہ طمانچہ ہو گا،
کیوں کہ ہماری میراث کربلا ہے،
دوسو پرعزم لہجے میں بولا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.