مزہ آ گیا آج ،
خاص طور پر شیشے جب ٹوٹے ،
منظر دیکھنے کے قابل تھا،
اور وہ پتھروں کی گاڑی بھر کر کون لایا تھا؟
باٹو نے اچانک باتوں کے دوران پوچھا۔
میں لایا تھا، دوسُو نے فخریہ مسکراہٹ کے ساتھ جواب دیا۔
دونوں نے کامیاب احتجاج لیڈ کیا تھا۔
غیر ملکی برانڈز کی توڑ پھوڑ میں ان کا نمایاں حصہ تھا۔
اچانک بات اُدھوری چھوڑ کر باٹو کو جانا پڑ گیا، کیوں کہ برف ڈپو سے فون تھا۔
باٹو بڑے پیمانے پر دودھ سپلائی کا کام کرتا تھا،
روزانہ تین بلاک برف دودھ میں ڈالنے کے لیے لیتا تھا۔