سو لفظوں کی کہانی اثر بائیکاٹ کا اثر ہوا ہے۔

شاہد کاظمی

5

غیر ملکی فرنچائز نے ٹمبکٹو میں اپنے آپریشنز کو ختم کرنے کا سوچ لیا ہے۔
پتھراو، جلاو گھیراو،
جشن مناو کہ یہ ہماری کامیابی ہے۔
بائیکاٹ مہم کی سربراہی کرنے والے لیڈران نے خوشخبری سنائی۔
دوسو شدید پریشان تھا۔
مالک مکان دو مرتبہ مکان کا کرایہ مانگ چکا تھا۔
جو جمع پونجی تھی اس سے تو گھر کا راشن آ گیا تھا۔
رہی سہی کسر بچوں کی فیس نے نکال دی تھی۔
اور اب نوکری سے برخاستگی کا پروانہ مل گیا تھا۔
غیر ملکی فرںچائز بند ہو رہی تھی۔
اسی میں دوسو ملازمت کرتا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.