ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کا حقیقی طریقہ

11

خدمات ۔۔۔۔۔چودھری مخدوم حسین

پاکستان کے حالت اس قدر بھی خراب نہیں کہ ریاست کو یکسر ناکام قرار دیکر مایوسیاں پھیلائی جائیں ،ملکی معیشت کو ٹریک پر لانے لازمی طور پر کافی وقت درکار ہوتا ہے بعض اوقات لمحوں کے غلط فیصلوں کا خمیازہ برسوں تک بھگتنا پڑتا ہے ۔ماضی کی غلطیوں کو مستقبل میں بھی درست کرنے کیلئے حوصلے اور ہمت سے آگے بڑھنا ہوتا ہے اس حوالے سے اداروں کے شانہ بشانہ عوام کو بھی ملکی تعمیر وترقی کے لئے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ،بدقسمتی سے پاکستان کو اندرونی اور بیرونی دشمنوں نے گھیرے میں لے رکھا ہے ،اور ایسا کرنے والے دشمن بھی تلملا کر کہتے ہیں کہ” اگر پاک فوج نہ ہوتی تو پاکستان تباہ وبرباد ہوچکا ہوتا ہے “بلاشبہ پاک فوج نے ملک کو بچانے کی خاطر لازوال قربانیاں دی ہیں ۔ملکی سلامتی کے لئے جانیں نچھاور کرتے ہوئے حب الوطنی کی نئی تاریخ رقم کردی ۔پاک فوج نے ملکی معیشت کو بحرانوں سے نکالنے کی خاطر انتہائی موثر کردار نبھاتے ہوئے قوم کا مستقبل محفوظ بنادیا ہے ،گزشتہ برس اکتوبر میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کراچی کے صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات سے مسلسل 5 گھنٹے تک جاری رہنے والی طویل ملاقات کی۔اس ملاقات کے دوران ملک کے چوٹی کے سرمایہ کاروں نے کھل کر اپنے مسائل اور تحفظات بیان کیے۔اس اعلیٰ سطحی ملاقات کے نتائج بتدریج سامنے آئے ۔اسی طرح معیشت کی بحالی میں ملک کی نوجوان نسل مرکزی کردار ادا کرنے کی ترغیب دے کر حالات بہتر بنائے گئے ۔چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر نے ملکی معیشت چلانے کے لیے ادارہ جاتی اصلاحات متعارف کروانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔آرمی چیف نے معیشت بحالی کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرنے کیلئے موثر کردار نبھاتے ہوئے پوری قوم کے دل جیت لئے ۔آرمی چیف کی ملاقاتوں اور غیر ملکی دوروں سے ملکی معیشت کی بحالی کی راہیں استوار ہوتی چلی گئیں ۔آرمی چیف کے اقتصادی ویژن میں سمگلنگ کا خاتمہ ایک اولین ترجیح قرار پایا۔چینی اور ڈالر کی سمگلنگ ایک حساس ترین معاملہ ہے جسے روکنا معاشی بحالی کے لیے از حد ضروری ہے۔اس حوالے سے آرمی چیف نے سرحدوں کی نگرانی یقینی بناتے ہوئے سمگلنگ کے دھندے پر ہاتھ ڈال کر معاشی مستقبل کی تعمیر کے خدو خال بنادیئے ۔بلاشبہ پاک فوج ہی ملک کی جمہوریت، معیشت اور ملک کا استحکام ہے۔ملک دشمنوں کی طرف سے آج بھی پاکستان کی فوج کے خلاف سازش ہورہی ہے۔ان سازشوں میں غیر ملکی طاقتیں ملوث ہیں ۔پاکستان کی سالمیت بقا اور ترقی میں فوج کا کلیدی کردار ہے، فوج سے لڑنے کے لیے نکلنے والے پاکستان کے دشمنوں کے کہے میں ہیں، دشمنوں کے کہے میں آنے والے سمجھ لیں کہ تہماری داستان نہ ہو گی داستانوں میں۔خطے میں اسٹریٹیجک استحکام کے ساتھ ساتھ جوہری جنوبی ایشیا میں قیام امن اور طاقت کا توازن برقرار رکھنے کے حوالے سے مسلح افواج کے کلیدی کردار کو تسلیم کیا گیا ۔دنیا پاک فوج کی صلاحیتوں کی معترف ہے ۔۔عسکری قیادت نے قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے ہر قیمت پر تحفظ کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیاہے ۔پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپگنڈا کرنے والے ملک دشمنوں کی ہر چال ناکام بنانے کی ضرورت ہے ،وطن سے سچی محبت کا تقاضا بھی یہی ہے کہ ملک کے حقیقی خیر خواہوں کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا کرنے والوں کے بیانیہ کو عوام متحد و منظم ہوکر زوردار طریقے سے مسترد کردیں۔پاکستان کو بچانے کی خاطر اب قوم کو مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہنا ہوگا ،یہی وقت کا تقاضا اور ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کا حقیقی طریقہ ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.