وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کا بڑا اعلان ۔(۔اپنی چھت اپناگھر)

17

وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کا بڑا اعلان ۔(۔اپنی چھت اپناگھر)

وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ عوام سے کئے ھوئے وعدوں کی تکمیل کا کام شروع کردیا جس میں عوام کے لئے مختلف پروجیکٹ لانچ کئے گئے جن میں اولین ترجیح کم آمدن والوں کے لئے اپنی چھت اپنا گھر والا پروجیکٹ ھے جو جلد ھی مکمل ھوگا اور عوام کے اپنی چھت اپنے گھر کا خواب پورا ھوتا ھوا نظر آئے فلاحی کاموں اور مائیکروفنانس کے بانی اخوت فاؤنڈیشن کے سربراہ نے بھی وزیر اعلی پنجاب کے تمام عوامی ریلیف اور کم آمدن والے لوگوں کے لئے ریلیف کوسراھا اور وزیر پنجاب نے ان کی فاؤنڈیشن کے کام کو بھت پسند کیا کہ اخوت فاؤنڈیشن غریب لوگوں کے لئے اندھیرے میں روشنی ھے

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے اخوت فاؤنڈیشن کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب نے ملاقات کی جس میں مریم نواز نے ڈاکٹر امجد ثاقب کی سربراہی میں اخوت کی سماجی خدمات کو سراہا__
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں کم آمدن والے لوگوں کے لیے اپنی چھت کا خواب پورا کریں گے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب  سے اخوت فاؤنڈیشن کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب نے ملاقات کی جس میں مریم نواز نے ڈاکٹر امجد ثاقب کی سربراہی میں اخوت کی سماجی خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام ملکی تاریخ کا بڑا اور سستا رہائشی پروجیکٹ ہو گا، پنجاب میں لو کاسٹ ہاؤسنگ پروگرام کا آغاز ہو چکا ہے، ہر سال دائرہ کار بڑھائیں گے، پروگرام کا بنیادی مقصد مالی طور کمزور طبقوں کو رہائش فراہم کرنا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیف منسٹر روشن گھرانا پروگرام کی منظوری دیدی
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیف منسٹر روشن گھرانا پروگرام کی منظوری دیدی
مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے سبسڈیز دیں گے اور آسان ماہانہ اقساط مقرر کریں گے، پروگرام کے تحت پائیدار اور ماحول دوست گھروں کی تعمیر کو فروغ دیا جائے گا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاکھوں افراد کو روزگار ملے گا اور لاکھوں خاندان بہتر زندگی گزار سکیں گے، پروگرام سود کے بغیر قرضوں کی فراہمی کے لیے ملکی تاریخ کا پہلا بڑا پروجیکٹ ہو گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بے گھر لوگوں کو اپنے گھر کی فراہمی ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے، دیہات میں 10مرلے اور شہروں میں 5 مرلے تک رہائشی پلاٹ کے مالکان 15 لاکھ روپے تک قرض لے سکتے ہیں، اسکیم میں پیسے 14ہزار روپے ماہانہ اقساط میں واپس کرنے ہوں گے، کوئی سود نہیں ہوگا۔

مریم نواز نے کہا کہ بڑے شہروں میں سرکاری زمینوں پر 4 منزلہ فلیٹس تعمیر کریں گے، فلیٹ آسان اقساط سے قرعہ اندازی کے ذریعے لوگوں کو مہیا کیے جائیں گے، پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیموں میں 3 سے 5 مرلے تک گھربنا کر دیے جائیں گے، پرائیویٹ ہاؤسنگ پروجیکٹ میں حکومت ہر گھر کے لیے 10 لاکھ روپے تک سبسڈی دے گی۔

انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ ہاؤسنگ پروجیکٹ کے درخواست دہندہ 5 سال میں باقی اقساط ادا کریں گے۔قومی احساس رکھنے والے حکمران قوم کے لئے ھمیشہ خوشحالی اور خوشحال پاکستان۔کا منصوبہ لاتے جس طرح پنجاب کی وزیراعلٰی محترمہ مریم نواز صاحبہ اپنے صوبے کی عوام کے لئے بھت سے منصوبے لائ۔ھیں جن میں سر فہرست غریب طبقہ اور متوسط طبقہ کے لئے اپنی چھت اپنا گھر کا منصوبہ لائ ھیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.