پی ٹی آئی نے مرکزی سیکریٹریٹ سیل کرنے کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا
تحریک انصاف نے مرکزی سیکریٹریٹ ڈی سیل کرنے کی درخواست دائر کردی۔ جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی عمر ایوب نے شعیب شاہین اور عمیر بلوچ کے ذریعے درخواست دائر کی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سی ڈی اے کی جانب سے مرکزی سیکریٹریٹ سیل کرنے کا حکم نامہ کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست میں سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، چیئرمین سی ڈی اے اور آئی جی پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.