پہلے بجلی مہنگی کی گئی،
اب گیس کے نرخ بھی بڑھانے کی تیاری ہے،
کیسے اس اضافے کی توجیح پیش کر سکیں گے،
لینے کے دینے پڑ جائیں گے،
اللہ خیر کریں،
ہمارے لیے مشکلات میں اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے،
چوہدری صاحب پریشان تھے۔
آپ تو ہر حکومت میں مشیر ہوتے ہیں،
بجلی، گیس، اور ہر طرح کی سہولت مفت ہے،
پھر پریشانی کی ہے؟
دوسو نے چوہدری صاحب سے پوچھا۔
چوہدری صاحب پریشانی سے بولے،،،
ارئے بھئی اب ہمیں عوام کو جھوٹی تسلیاں دینے کے لیے مزید جھوٹ گھڑنے پڑیں گے نا،
چوہدری صاحب کی پرہشانی بجا تھی۔