دوسو طاقت و اختیار دونوں میں ماٹھا تھا،
لیکن متھا ہمیشہ تگڑے لوگوں سے لگائے رکھتا تھا۔۔۔
غلط بات کرنے والا کتنا بھی طاقتور ہوتا،
دوسو منہ پہ غلط کہتا،
اسی وجہ سے اکثر باتیں سنتا،
اور بسا اوقات تو دو ہتھڑ بھی کھا کے آتا۔۔۔
باٹو کر تو کچھ نہیں سکتا تھا مگر ہمیشہ دوسو کی توصیف ہی کرتا۔
وہ پاگل ہے، کیا تم اس کے پاگل پن کی تعریف کرتے ہو؟
میں نے باٹو کو خشمگیں نظروں سے گھور کر کہا۔۔۔
ارئے نہیں، داد اس کے پاگل پن کی نہیں،
ہمت کی دیتا ہوں،
باٹو مضبوط لہجے میں بولا۔