بنیان مرصوص آپریشن کی کامیابی پر اظہار تشکر

آج کا اداریہ

6

آپریشن بُنیان مّرصُوص کی کامیابی پر ملک بھر میں یومِ تشکر منانے بھرپور طریقے سے منایا گیا جس کا اعلان ہفتہ کی رات وزیراعظم شہباز شریف اپنی ایک نشر تقریر میں کیا تھا انہوں اس موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اس کامیابی پر اللہ کے شکر گزار ہیں، جس نے ہمیں سرخرو فرمایا، یہ دن افواج پاکستان کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔
قبل ازیں پاکستان کے تین فضائی اڈوں پر بھارتی میزائل حملوں اور ڈرون حملوں کے بعد پاکستان نے جواب میں آپریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کا آغاز کیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہفتے کی شام 5 بجے سے اب تک بھارت کو شدید جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ جس کے بعد بھارتی فوج نے اعترافی بیان میں کہا کہ پاک فوج نے ایئر بیسز سمیت 26 مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔
بھارتی فضائیہ کی ترجمان ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان نے بھارت کی مغربی سرحد پر ’’متعدد خطرناک‘‘ کارروائیاں کیں۔ ان کے مطابق پاکستان نے ڈرونز اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں سمیت مختلف اقسام کے اسلحے سے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جبکہ کنٹرول لائن کے ساتھ ساتھ ڈرونز اور بھاری ہتھیاروں کے ذریعے فضائیہ کے اہداف پر حملے کیے۔
ترجمان بھارتی فوج نے کہا کہ پاکستان کے حملوں سے بھارت کو شدید نقصان پہنچا، پاکستان نے ادھم پور اور پٹھان کوٹ کو نشانہ بنایا، پنجاب کے ائیربیس اسٹیشن کو بھی نقصان پہنچا۔
پاکستانی حملے سے متعلق پریس بریفنگ کے دوران کرنل صوفیہ قریشی نے کہا کہ پاکستان نے ہفتے کی رات 1 بج کر 40 منٹ پر پنجاب ایئربیس کو ایک تیز رفتار میزائل سے نشانہ بنایا۔
انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی سرحد اور ایل او سی پر سرینگر سے نلیا تک 26 سے زیادہ مقامات پر فضائی حملے کئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ’ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور اور بھوج، بھٹنڈا سٹیشن جیسے ایئر سٹیشنز پر سازوسامان اور اہلکاروں کو نقصان پہنچا۔‘
انڈین فوج کی کرنل صوفیہ نے پریس کانفرنس کا آعاز کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے یو کیب ڈرونز، لانگ رینج ہتھیار، گولے بارود اور جنگی طیاروں کا استعمال کر کے انڈین فوجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کے نقصانات میں روسی ساختہ جدید ترین S-400 میزائل ڈیفنس سسٹم، چار ایئربیسز، پانچ ایئرفیلڈز، دو براہموس میزائل اسٹوریج سائٹس، ایک دہشت گردی کا کیمپ، بریگیڈ ہیڈکوارٹر، سپلائی ڈپو، آرٹلری گن پوزیشن اور لائن آف کنٹرول پر کئی فوجی پوسٹوں کی تباہی شامل ہے۔
پاکستانی ڈرونز کی دہلی اور گجرات کی فضاؤں میں موجودگی کی بھی اطلاعات موصول ہوتی رہیں۔ بھارتی خبررساں ادارے اے این آئی اور ٹی وی9 نے بھی بعض حملوں کی تصدیق کی ہے، جن میں ادھم پور ایئربیس سے دھواں اٹھنا اور سرسہ ایئرفیلڈ پر دھماکوں کی آوازیں شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا نے پٹھان کوٹ، پونچھ اور جموں ایئربیس پر حملوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔
پاکستان نے اس آپریشن میں فَتح-1 اور فَتح-2 میزائلوں کا استعمال کیا، جو جدید نیویگیشن سسٹمز سے لیس اور انتہائی درستگی کے ساتھ دشمن اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ فوج کی جانب سے جاری ویڈیوز میں ان میزائلوں کو فائر کرتے دکھایا گیا۔
اپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستان ان مقامات کو نشانہ بنایاہے جہاں سے بھارتی حملے کیے گئے اور کئی دن صبر کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کی ۔
اس آپریش کی کامیابی پر وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ یومِ تشکر کا دن اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکر بجا لانے، افواج پاکستان کی بے مثال بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے اور پوری قوم کے حوصلے اور وحدت کو سراہنے کے لیے منایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص نے دشمن کی جارحیت کو مؤثر اور بھرپور جواب دیا اور پاکستان نے ہر محاذ پر برتری ثابت کی۔ دشمن کی جارحیت کے باوجود پاکستان نے صبر و تحمل لیکن مکمل تیاری کے ساتھ اپنے دفاع کو یقینی بنایا۔
وزیراعظم کی اپیل پر ملک بھر میں خصوصی دعا کے اجتماعات ہوئے علمائے کرام اور پیش امام صاحبان نے نماڑ ادائیگی کے بعد خداوند قدوس کے اظہار تشکر کی دعائیں کیں۔اور اس عزم کا اظہار کیا کہ فواج پاکستان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے
دوسری طرف غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے بھارت کے تمام تر پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کو جنگی’ سفارتی محاذوں سمیت ہر شعبے میں برتر قرار دیتے ہوئے لکھا اور کہا کہ پاک فضائیہ نے کچھ دیر کیلیے انڈیا کو یرغمال بنائے رکھا ۔ دنیا میں اپنے آپ کو پانچویں بڑی اکانومی اور بڑی عسکری قوت کا دعویدار بھارت بے بس چڑیا کی طرح پھڑ پھڑا رہاتھا کہ دنیا کی بڑی طاقتوں نے اسے شاہینوں کے چنگل سے چھڑایا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.