ریکارڈ بارشیں، 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

اپریل 2024 میں مجموعی طور پر 59عشاریہ تین صفر ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس سے پہلے اپریل 1983 میں55 اعشاریہ آٹھ صفر ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے اپریل کا ریویو جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ پانچ سو…

حج آپریشن کیلئے فلائٹ شیڈول جاری

حج 2024ء کیلئے فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون تک جاری رہے گا، پہلے 15 روز تمام پروازیں براہ راست مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر اتریں گی۔ 24 مئی تا 9 جون تک بیشتر پروازیں جدہ ایئرپورٹ پر اتریں گی، فلائٹ آپریشن کے پہلے روز 11 پروازوں کے ذریعے 2160…

پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے بری خبر، فیسوں میں بڑا اضافہ

پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کردیا گیا جس کا اطلاق بدھ سے ہوگا۔ ڈائریکٹریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق 5 سال کی مدت کے حامل 36 صفحات کے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی فیس اضافے کے بعد 12500 روپے ہوگئی ہے۔ 72 صفحات کی فیس…

بلوچستان کی پسماندگی، عوام کی معاشی کمزوریوں کا مکمل ادراک ہے، صدر مملکت

وزیراعلیٰ آفس بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ،گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل کے علاوہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، صوبائی وزراء، اعلیٰ وفاقی اور…

حکومت کا پنشن کو ختم کرنے کا فیصلہ، ملازمین پریشان

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنشن بہت بڑا بوجھ ہے، وقت کے ساتھ ساتھ ہمیں سروس اسٹرکچر میں تبدیلی کرنا ہوگی تاکہ پنشن کا خرچہ آہستہ آہستہ ہمارے قابو میں آئے۔ اسلام آباد میں وزیر اطلاعات اور وزیر قانون کے ہمراہ پریس کانفرنس…

روسی صدر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدارت کا حلف اٹھا لیا

روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ آئندہ 6 سال کی صدارتی مدت کیلئے حلف اٹھا لیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق روس میں مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر پیوٹن نے کامیابی حاصل کی تھی۔ تقریب میں موجود وزرا اور دیگر افراد سے خطاب کرتے…

دوسری شادی کرنے پر بیوی نے شوہر کے ساتھ کیا کیا؟

بھارتی ریاست بہار میں بیوی نے دوسری شادی کرنے پر اپنے شوہر کو عدالت میں ہی سب کے سامنے مارا پیٹا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شوہر وکاس کا کہنا تھا کہ ہماری شادی کو 7 سال ہوگئے ہیں لیکن اب تک اولاد نہیں ہوئی۔ اس وجہ سے میں نے دوسری شادی کی ہے۔…

حزب اللہ کے ڈرون حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

حزب اللہ نے اسرائیل پر ڈرون حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس میں کم سے کم 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل کے میتولا نامی شمالی قصبے میں ڈرون حملہ کیا۔ حملے میں اسرائیلی فوج کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس…

محکمہ موسمیات کی بارشوں کے حوالے سے نئی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے 10 سے 12 مئی کے دوران ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق فضا میں ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں خصوصا جنوبی علاقوں میں دن کے درجہ حرات میں اضافے کا امکان…

سارے تندور کل سے بند

لاہور نان بائی ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کل سے پنجاب بھر میں تندور بند کر دینے کا اعلان کیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی قیمت کے تنازع پر کل سے ہڑتال پر جانے کا اعلان کرتے ہوئے پنجاب بھر میں بدھ…