پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کے شاپنگ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی

44
پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کے شاپنگ سینٹر میں بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ نے پورے شاپنگ سینٹر کو لپیٹ میں لے لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ آگ سے شاپنگ سینٹر سو فیصد جل گیا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ رات لگنے والی آگ پر 200 فائر فائٹرز کی کوششوں سے کئی گھنٹوں بعد قابو پایا گیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ پولینڈ کے بڑے شاپنگ مال میں 1400 دکانیں تھیں اور آتشزدگی کے واقعے میں تمام دکانیں جل کر خاکستر ہوگئی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.