(کیا فائدہ۔۔؟)

عرفانیات ۔۔۔۔عرفان حفیظ ملک

0

 میں انسان کی تخلیق کا مقصد سمجھنے کیلئے زندگی بہت مختصر ہے ،بے مقصد زندہ رہنے کا کوئی فائدہ نہیں ،ہر انسان کے سوچنے اور سمجھنے کا اندازمختلف ضرور ہوتا ہے مگر زمینی حقائق جوں کے توں رہتے ہیں اس لئے وہی سرخرو ہوتے ہیں جن کے مقصد عظیم ہوتےہیں ،ہمارے نزدیک زندگی کا مقصد کسی بڑے مقصد کے حصول کے لیے راستے کا تعین کرنا ہے۔انسان کو اللہ تعالیٰ نے علم کی بنیاد پر ہی تمام مخلوقات پر فضیلت بخشی ہے۔ سیاروں، ستاروں، زمین و آسمان، سمندر کی گہرائیوں اور خلا کی وسعتوں کی تسخیر کا حکم انسان کو ہی ملا۔ تمام مخلوقات کو اس کی سہولت کے لیے بنایا گیا کیونکہ اس عالمِ رنگ و بو میں انسان کا وجود ہی محور ہے مگر یہاں یہ بات اہم ہے کہ زندگی سانسوں کی ڈور کا نام نہیں کیونکہ زندہ رہنا اور زندہ ہونے میں بہت فرق ہے۔ زندگی کا مقصد انسانیت کی خدمت ہے اور دوسروں کے سکون اور آرام کا خیال رکھنا ہے تا کہ زندگی اگر ختم ہو جائے۔اس پر وہ جو بے مقصد سرگرمیوں سے وقت ضائع کررہے ان کے حوالے سے کچھ سوالات ذہن میں گردش کررہے ہیں ٫ان میں موجودہ حالات کے تناظر میں یہ سوالات بنتے ہیں • اگر ہر بڑی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے، تو پھر ٹریفک پولیس رکھنے کا کیا فائدہ۔۔؟• اگر ہر گلی، محلہ اور شہروں میں کرائم بلا روک ٹوک جاری ہیں، تو پھر پولیس اور تھانوں کا کیا فائدہ۔۔؟• اگر پینے کا صاف پانی عوام نے خرید کر ہی پینا ہے، تو پھر پانی کی فراہمی والے اداروں کا کیا فائدہ۔۔؟• اگر ہمارے بازار غیر قانونی درآمد شدہ مختلف اشیاء سے بھرے پڑے ہوئے ہیں، تو پھر کسٹم کے سٹاف کی بارڈر پر تعیناتی کا کیا فائدہ۔۔؟ • اگر عوام کے بنیادی مسائل کا کوئی سدباب ہی نہیں، تو پھر عوامی نمائندوں کا کیا فائدہ۔۔؟• اگر انڈیا سے ہمارا کوئی سرحدی تنازع ہی نہیں رہ گیا، تو پھر اتنی بڑی تعداد میں فوج رکھنے کا کیا فائدہ۔۔؟• اگر سرکاری ادارے کے ملازمین اپنے ہی اداروں کی جڑوں کو کاٹ رہے ہوں، تو پھر ایسے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کا کیا فائدہ۔۔؟• اگر ساری خبریں سنسر شدہ ہی نشر کرنی ہے، تو پھر ایسی صحافت کا کیا فائدہ۔۔؟• اگر سرکاری اسکول اور کالج معیاری تعلیم دینے سے قاصر ہیں، تو پھر ان کے وجود کا کیا فائدہ۔۔؟• اگر سرکاری ہسپتالوں میں علاج و معالجے کی سہولتوں کا فقدان ہے، تو پھر ان پر اربوں روپے کے بجٹ دینے کا کیا فائدہ۔؟ایسے کئی سوالات ہیں جو ذہنوں میں ابھر رہے ہیں لیکن بنیادی سوال تو یہی ہے کہ اگر یہ زندگی کسی انسان کے کوئی کام نہ آئے تو پھر اس زندگی کا کیا فائدہ ہے ؟,ان سوالات کی روشنی میں بامقصد زندگی گزارنے کے کئی پہلو آشکار ہوتے ہیں ،اس حوالے سے مقصد ِحیات ایسا ہو کہ آپ کے قریبی عزیزوں اور دوستوں کے ساتھ ساتھ دیگر لوگ بھی خوشی اور سکون محسوس کر سکیں۔آپ دنیا میں رہیں یا چلے جائیں‘ وقت کی ریت پر اپنے قدموں کے نشان چھوڑ کر جائیں۔ دراصل زندگی کا اصل مقصد ایک بامقصد ڈگر پر چلنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.