موسم گرما کی تعطیلات سے قبل اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے۔ سیکرٹری ایجوکیشن کے مطابق آئندہ ہفتے خطے میں شدید گرمی کی لہر آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 20 مئی سے اسکول کے اوقات کار ساڑھے 7 بجے…

کراچی میں سی ٹی ڈی اور وفاق کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) سندھ اور وفاقی حساس ادارے نے کراچی کے علاقے نورس چورنگی منگھوپیر روڈ پر ٹارگیٹڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی سندھ نے بتایا کہ ملزم…

حج کے دوران کون سی غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا؟

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے حج کے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی پر مزید جرمانے عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ العربیہ نیوز کے مطابق سعودی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ بغیر اجازت حاصل کیے حج کی کوشش کرنے والے ملکی اور غیر ملکی شہریوں کو ایک لاکھ…

اسرائیل کی نسل کشی اب رفح میں اپنے ہولناک مرحلے پر پہنچ گئی، عالمی عدالت میں سماعت

بین الااقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کی غزہ اور رفح میں فلسطینیوں کی نسل کشی کیخلاف جنوبی افریقا کی درخواست پر سماعت شروع ہوگئی جس میں مدعی نے کہا کہ اسرائیل کی نسل کشی اب رفح میں اپنے ہولناک مرحلے پر پہنچ گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے…

عمران خان کی تصویر کس نے وائرل کی؟ سپریم کورٹ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا

قومی احتساب بیورو (نیب) قانون میں ترامیم سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین، سابق وزیر اعظم عمران خان کو بطور درخواست گزار ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش کردیا گیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی…

زرتاج گل، طارق بشیر چیمہ کے درمیان سخت جھڑپ کیوں ہوئی؟

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران سنی اتحاد کونسل کی رکن اسمبلی، پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما زرتاج گل اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رکن اسمبلی طارق بشیر چیمہ کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ دور حکومت میں بڑی…

سپریم کورٹ کا سینیٹر فیصل واڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینیٹر فیصل واڈا کی گزشتہ روز کی گئی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل از خود نوٹس پر سماعت کرےگا۔ 3 رکنی بینچ میں جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس نعیم اختر شامل ہوں گے۔…

حیران کن انکشاف، پنجاب کے 567 سرکاری اسکولوں میں ایک بھی ٹیچر نہیں

ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے 567 اسکولوں میں کوئی ٹیچر نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور ڈھائی ہزار اسکولوں میں صرف ایک، ایک ٹیچر دستیاب ہے۔ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے موصول ڈیٹا میں انکشاف ہوا ہے کہ صوبہ پنجاب کے ڈھائی ہزار سرکاری اسکولوں…

نیب ترامیم کیس: دوران سماعت عمران خان کس بات پر مسکرا دیے؟

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس میں وفاقی حکومت کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس پر مسکرا دیے۔ دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان…