یو اے ای کا ماحولیاتی ماہرین کیلئے خصوصی ویزے کا اعلان

49
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ماحولیاتی ماہرین کیلئے بلیو ویزے کا اعلان کردیا ہے، ماحولیاتی تحفظ میں نمایاں کردار ادا کرنے والوں کیلئے بطور انعام بلیو ویزا دس سال کا رہائشی ویزا ہوگا۔

امارتی نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد نے سوشل میڈیا پر بلیو ویزے کے اجرا کا اعلان کیا۔

متحدہ عرب امارات مختلف قسم کے ویزوں کے ساتھ غیر ملکیوں کا خیرمقدم کرتا رہا ہے تاہم یہ اقدام مشرق وسطی میں غیر معمولی و غیر متوقع موسمیاتی تبدیلیوں کے بعد کیا گیا۔

بلیو ریزیڈنسی متحدہ عرب امارات کے 2024 کے پائیدار اقدامات کا حصہ ہے، جس کے تحت اب ان افراد کیلئے بلیو ریزیڈنسی ویزا متعارف کروایا گیا ہے جنہوں نے ماحولیاتی تحفظ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.