سعودی عرب جانے کے خواہشمند سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری

64
سعودی عرب نے سیاحوں کو ایک اہم سہولت فراہم کی ہے جس کے تحت انھیں تمام معلومات اب آسانی سے دستیاب ہو سکیں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ٹورازم اتھارٹی نے سیاحوں اور رہائشیوں کی سہولت کے لیے ’’روح السعودیہ‘‘ (وزٹ سعودی عرب) کے عنوان سے ایک پورٹل بنائی ہے، جس پر سیاحتی مقامات اور سروسز سے متعلق تمام معلومات دستیاب ہوں گی۔

پورٹل میں جامع گائیڈ موجود ہے جس کے ذریعے مختلف تفریحی پروگراموں کے مقامات ان کا شیڈول اور دیگر تفصیلات دی گئی ہیں۔

سیاحتی پورٹل کے ذریعے اندرون یا بیرون مملکت سے آنے والے سیاح اپنے من پسند مقام کا انتخاب کر کے وہاں ہوٹل بکنگ یا ٹور آپریٹرز کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

پورٹل پر ریاست کے مختلف تفریحی مقامات اور سیاحتی مقامات کی تصاویر بھی اپ لوڈ کی گئی ہیں۔ سیاح اس پورٹل پر مملکت کے اندر موسم کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کر سکیں گے۔ بیرون مملکت سے آنے والے سیاحوں کی سہولت کے لیے پورٹل پر سیاحتی ویزے کا آپشن بھی موجود ہے۔

تبصرے بند ہیں.