نجومیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق بڑی پیشگوئی کر دی

59
امریکی نجومیوں نے آٹھ اپریل کو ہونے والے مکمل سورج گرہن پر کہا ہے کہ یہ سورج گرہن سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم پر منفی نتائج مرتب کرے گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق نجومیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے خطرہ کی گھنٹی بجا دی اور کہا رواں سال کا سورج گرہن ٹرمپ کی انتخابی مہم پرمنفی نتائج مرتب کرے گا۔

میامی کی نجومی لوری بیل نے بتایا کہ ٹرمپ کے ستارے گردش میں ہیں اور ان کے ذائچے کے مطابق ٹرمپ کانواں گھر قانونی ہے، جہاں تاریکی چھائی ہوئی ہے، ٹرمپ انتخابی مہم کےدوران کسی بڑےقانونی مسائل میں گھرسکتےہیں۔

امریکہ میں آٹھ اپریل کومکمل سورج گرہن ہوگا، جو اگلے 20 سال تک دوبارہ دکھائی نہیں دے گا۔

رواں سال سورج گرہن کا آغاز میکسیکو سے ہوگا جہاں سے شمال مشرقی سمت میں امریکا کی جانب سے سفر کرتا ہوا کینیڈا کے مشرقی صوبوں میں اختتام پذیر ہوگا۔

امریکا کی 15 ریاستوں میں مکمل سورج گرہن (یعنی چاند 100 فیصد سورج کے سامنے آجائے گا) کا مشاہدہ 4 منٹ 20 سیکینڈ تک کیا جاسکے گا۔

تبصرے بند ہیں.