عاطف اسلم کی دبئی میں ثانیہ مرزا سے ملاقات

14

دبئی(سٹاف رپورٹر)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے ملاقات کی۔

عاطف اسلم ان دنوں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ دبئی میں موجود ہیں جہاں اُن کے کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا،
اس کنسرٹ میں جہاں گلوکار کے مداحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تو وہیں قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا بھی اس کنسرٹ کا حصہ بنیں۔

گلوکار کی اہلیہ سارہ بھروانہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام کی اسٹوری میں اپنی ایک تصویر شیئر کی
جس میں اُن کے ہمراہ اُن کے شوہر عاطف اسلم اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی موجود ہیں۔
سارہ بھروانہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اپنے پسندیدہ لوگوں کے ساتھ‘۔

عاطف اسلم کی اہلیہ کی یہ اسٹوری ثانیہ مرزا نے بھی اپنی انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کی جس کے بعد اب یہ تصویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.