کینیڈا جانے کے خواہشمند کم پڑھے لکھے افراد کیلئے خوشخبری

41
کینیڈا کے صوبے البرٹا میں تعمیراتی شعبے یا صنعت میں ہنر مند مزدوروں کی کمی پیدا ہوگئی، اب صوبے کو تعمیراتی صنعت میں 42 ہزار سے زائد ہنرمند مزدوروں کی ضرورت ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا البرٹا کی آبادی میں گزشتہ برس 2 لاکھ نئے رہائشیوں کا اضافہ ہوا جس کے بعد وہاں سڑکوں، پلوں اور رہائش سمیت انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لیے تعمیراتی صنعت پر نمایاں دباؤ ہے۔

مقامی ویب سائٹ ’دی بلڈ فورسز‘ کے مطابق البرٹا کی تعمیراتی صنعت کو تقریباً 42 ہزار 500 کارکنوں یا ہنر مندوں کی ضرورت ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق 2023 میں لیبر فورس کا 23 فیصد طبقہ ریٹائر ہوجائے گا۔

کینیڈا بھر میں صنعتی شعبے میں ہنرمندوں کی ضرورت ہے لیکن البرٹا میں اس کی کمی زیادہ ہے کیونکہ یہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے بڑھتے ہوئے مطالبات کو پورا کرنے کی دوڑ میں ہے۔

حکام نے ”البرٹا بلا رہا ہے“ مہم کا آغاز کردیا ہے، جس کا مقصد کیوبیک، اونٹاریو، اور بی سی کے ہنرمندوں کو راغب کیا جاسکے۔

اس مہم کے تحت البرٹا جانے اور وہاں ایک سال تک رہنے کی بنیاد پر 5 ہزارڈالر قابل واپسی ٹیکس کی پیشکش بھی شامل ہے۔

تبصرے بند ہیں.